Mandatory Hallmarking Of Jewellery:آج سے سونے کی ہال مارکنگ لازمی،آپ کے گھرمیں موجودسونے کا کیا کریں؟
آج سے سونے کی ہال مارکنگ لازمی
زیورات کے تاجروں کو درپیش پریشانیوں کی روشنی میں CAIT کے قومی صدر بی سی بھرٹیا اور سکریٹری جنرل شری پروین کھنڈیل وال (Shri Praveen Khandelwal ) نے مرحلہ وار ملک میں ہال مارکنگ کے نفاذ کا خیرمقدم کیا۔
سونے کے زیورات اور نوادرات کی لازمی ہال مارکنگ (Mandatory hallmarking of gold jewellery and artefacts) آج یعنی 16 جون 2021 سے مرحلہ وارطورپرنافذ ہوگئی ہے، جس کی شروعات ہندوستان بھر کے 256 اضلاع میں ہوگی۔
یہ فیصلہ صارفین کے امور کے وزیر پیوش گوئل (Piyush Goel) کی زیرصدارت انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (Confederation of All India Traders ) اور آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈسمتھ فیڈریشن (All India Jewellers & Goldsmith Federation) کے نمائندے بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈسمتھ فیڈریشن (All India Jewellers & Goldsmith Federation) ملک میں چھوٹے جواہرات کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔
لازمی سونے کی ہال مارکنگ کا پہلا مرحلہ 256 اضلاع میں لاگو کیاجارہاہے جہاں ہال مارکنگ مراکز پہلے سے موجود ہیں۔ 16 جون سے ان اضلاع میں زیورات کو صرف 14 ، 18 اور 22 قیراط (carats) سونے کے زیورات فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہال مارکنگ کے لئے اضافی 20 ، 23 اور 24 قیراط سونے کی بھی اجازت ہوگی۔
"We're happy with this decision. It'll build trust between seller & buyer. Customers will get 100% hallmark jewellery across the country. They will get cent percent pure gold," says D Khushalbhai Jewellers' Deepak pic.twitter.com/unGOWdLbsm
حکومت نے زیورات کے تاجروں کے پاس پڑے پرانے اسٹاک پر ہال مارکنگ حاصل کرنے کے لئے یکم ستمبر کی آخری تاریخ طے کی ہے۔ اس دو ماہ کے دوران کسی تاجر کے خلاف نہ تو کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی زبردستی کارروائی کی جائے گی۔ آپ بھی اپنا سونا زیوارات کے تاجرین کو فروخت کرسکتے ہیں
اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کے بعد حکومت نے زیورات کے شعبے میں مخصوص کھلاڑیوں کے لئے سونے کی لازمی ہال مارکنگ میں نرمی کردی۔ 40 لاکھ روپے تک کا سالانہ کاروبار کرنے والے جیولرز کو لازمی ہالمارکنگ سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔ کندن اور پولکی جیولری، گھڑیاں اور فاؤنٹین پین کو ہال مارک کے دائرے سے دور رکھا گیا ہے۔
Old jewellery without hallmark can still be sold to jewellers/jewellery shops, who will then be responsible for hallmarking it or making new jewellery from it by maintaining standards: Pramod Kumar Tiwari, DG Bureau of Indian Standards
حکومت کی تجارتی پالیسی کے مطابق زیورات برآمد اور دوبارہ درآمد کرنے والوں بین الاقوامی نمائشوں کے ساتھ ساتھ حکومت سے منظور شدہ بی ٹو بی گھریلو نمائشوں کے لئے زیورات برآمد کرنے اور ان کو بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
زیورات کے تاجروں کو درپیش پریشانیوں کی روشنی میں CAIT کے قومی صدر بی سی بھرٹیا اور سکریٹری جنرل شری پروین کھنڈیل وال (Shri Praveen Khandelwal ) نے مرحلہ وار ملک میں ہال مارکنگ کے نفاذ کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’پیوش گوئل کے اس فیصلے سے ہندوستان کی سونے کی منڈی کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر بڑھ جائے گی اور دوسری طرف ملک کے صارف کو بھی سامان کی خریداری پر پورا اعتماد ہوگا۔یادرہے کہ نومبر 2019 میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 15 جنوری 2021 سے سونے کے زیورات اور نوادرات کی ہالمارکنگ کو پورے ملک میں لازمی کردیا جائے گا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔