உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نئے سال میں ہونے جارہی ہیں کئی تبدیلیاں،عادم آدمی کی جیب پر پڑے گا سیدھا اثر

    اگلے مہینے سے بدل رہے ہیں کئی رولس جس کا اثر آپ کی جیب پر پڑے گا۔

    اگلے مہینے سے بدل رہے ہیں کئی رولس جس کا اثر آپ کی جیب پر پڑے گا۔

    ان تبدیلیوں کا راست اثر آپ کی جیب پر بھی پڑے گا۔ اگلے مہینے جو رولس بدل رہے ہیں اُن میں بینکنگ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی سلینڈر (LPG Cylinder) کی قیمتوں سے جڑے کچھ اہم رولس ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی کئی بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا راست اثر آپ کی جیب پر بھی پڑے گا۔ اگلے مہینے جو رولس بدل رہے ہیں اُن میں بینکنگ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی سلینڈر (LPG Cylinder) کی قیمتوں سے جڑے کچھ اہم رولس ہیں۔

      1. ڈیبٹ کارڈ کے بدل جائیں گے رولس
      اگر آپ بھی کریڈیٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ نئے سال سے آن لائن کارڈ پیمنٹ کے رولس بدلنے جارہے ہیں۔ ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈ کی سیکورٹیکو دیکھتے ہوئے تبدیلی کی جارہی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) اس رول کو 1 جنوری 2022 سے لاگو کرنے جارہی ہے۔ RBI نے آن لائن ادائیگی کو مزیدمحفوظ بنانے کے لئے سبھی ویب سائٹ اور پیمنٹ گیٹ وے (Payment Gateways) کی جانب سے اسٹور کیے گئے گاہکوں کے ڈیٹٓ کو ہٹانے اور اس کی جگہ پر لین دین کرنے کے لئے اینکرپٹیڈ ٹوکن (Encrypted Tokens) کا استعمال کرنے کے لئے کہا ہے۔

      2. ATM سے پیسے نکالنا ہوگا مہنگا
      1 جنوری 2022 سے اے ٹی ایم (ATM) سے پیسہ نکالنا اور بھی مہنگائی ہوجائے گا۔ RBI کے نئے رول کے تحت اب گاہکوں کو مقررہ حد کے بعد اے ٹی ایم ٹرانزیکشن (ATM Transaction Limit) کے لئے جیبیں ڈھیلی کرنی ہوگی۔ یکم جنوری سے ملک کے سبھی بینکوں نے اے ٹی ایم چارج 5 فیصدی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی اب لمٹ پورا ہونے کے بعد اے ٹی ایم سے کیش نکالنے پر ہر مرتبہ 21 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی گاہک کو GST الگ سے دینا پڑے گا۔ آپ کو بتادیں کہ فی الحال یہ رقم 20 روپے جسے اگلے مہینے سے بڑھا کر 21 روپے کردیا گیا ہے۔

      3. بدل جائے گا پوسٹ آفس سے جڑا رول
      انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (IPPB) نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے 1 جنوری 2022 سے برانچ میں کیش نکالنے اور جمع کرنے پر ٹیکس متعین کیا ہے۔ نئے رول کے مطابق، 1 جنوری،2022 کے بعد اگر کوئی IPPB کا اکاونٹ ہولڈر مقررہ فری لمٹ ختم ہونے کے بعد پیسہ جمع یا نکالتا ہے تو اُسے زیادہ چارج ادا کرنا پڑے گا۔ بتادیں کہ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک انڈین ڈاک کا ایک ڈویژن ہے، جس کی ملکیت ڈاک محکمہ کے پاس ہے۔

      4. بدل جائیں گے گوگل کے کئی ایپ کے رول
      گوگل (Google) اگلے مہینے سے کئی رولس میں تبدیلی کررہا ہے جس کا سیدھا اثر آپ پر پڑے گا۔ یہ نیا رول گوگل کی سبھی سروس جیسے گوگل ایڈ(Google Ads)، یو ٹیوب (YouTube)، گوگل پلے اسٹور اور دیگر ادائیگی سروس پر لاگو ہوگا۔ اگر آپ اگلے مہینے سے RuPay, American Express یا پھر Diners Card کا استعمال کرتے ہیں، تو گوگل کی طرف سے آپ کے کارڈ کی ڈیٹیل کو محفوط (Save) نہیں کیا جائے گا۔ ایسے میں فرسٹ جنوری 2022 سے آپ کو ہر مینول پیمنٹ کرنےپر کارڈ ڈیٹل درج کرنی ہوگی۔

      5. LPG سلینڈر کی قیمتیں
      ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تیل کمپنیاں گیس سلینڈر کی قیمت طئے کرتی ہیں۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ کیا اس بار ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ ہوتا ہے یا نہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

       
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: