உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Merchant Discount Rate: ڈیبٹ کارڈز پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کتنا ہوگا؟ جانیے تفصیلات

    مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ وہ رقم ہے جو وینڈر/مرچنٹ کی جانب سے کارڈ ایسوسی ایٹ کو ادا کرنا ہوتی ہے

    مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ وہ رقم ہے جو وینڈر/مرچنٹ کی جانب سے کارڈ ایسوسی ایٹ کو ادا کرنا ہوتی ہے

    مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) نہ صرف پی او ایس ٹرمینلز پر لین دین پر لاگو ہوتا ہے بلکہ آن لائن لین دین اور کیو آر پر مبنی لین دین پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس کے علاگوہ کیو آر پر مبنی ٹرانزیکشنز کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ ٹرانزیکشن کے زیادہ سے زیادہ 0.30 فیصد یا 200 روپے تک محدود ہوگا۔

    • Share this:
      ریزرو بینک آف انڈیا (Reserve Bank of India) نے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) میں ایک ترمیم کی ہے جو یکم جنوری 2018 سے لاگو ہوئی ہے۔ مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ وہ رقم ہے جو وینڈر/مرچنٹ کی جانب سے کارڈ ایسوسی ایٹ کو ادا کرنا ہوتی ہے۔ جو کہ ہر لین دین کے لیے ضروری ہے۔ آر بی آئی کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں کے مطابق مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ اب موجودہ سلیب پر مبنی ڈھانچے کے بجائے مرچنٹ/کمپنی کے ٹرن اوور پر مبنی ہوگا۔

      ایم ڈی آر نہ صرف پی او ایس ٹرمینلز پر لین دین پر لاگو ہوتا ہے بلکہ آن لائن لین دین اور کیو آر پر مبنی لین دین پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ جیسا کہ پہلے ہی ذکر کیا جا چکا ہے۔ مرچنٹس/وینڈرز/کمپنیوں سے ان کے سال کے ٹرن اوور کی بنیاد پر چارج کیا جائے گا اور انہیں دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں 20 لاکھ روپے تک کے کاروبار والے اور 20 لاکھ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے تاجرین شامل ہیں۔ اس میں 20 لاکھ روپے تک کا کاروبار (پچھلے مالی سال) والے تاجروں کے لیے آن لائن یا POS ٹرمینلز پر لین دین کے لیے 0.40 فیصد یا 200 روپے کی حد چارج کی جائے گی۔

      ہندوستان میں دستیاب شدہ ڈیبٹ کارڈ میں سے ایک ویزا ڈیبٹ کارڈز (Visa Debit Cards) بھی ہے۔
      ہندوستان میں دستیاب شدہ ڈیبٹ کارڈ میں سے ایک ویزا ڈیبٹ کارڈز (Visa Debit Cards) بھی ہے۔























      Merchant Category Merchant Discount Rate (MDR) for debit card transactions
      For POS Terminal and Online Transactions For QR-Based Transactions
      Merchants with a turnover up to Rs.20 lakh (based on previous financial year) Limited to 0.40% or Rs.200 (per transaction) Limited to 0.30% or Rs.200 (per transaction)
      Merchants with a turnover above Rs.20 lakh (based on previous financial year) Limited to 0.90% or Rs.1,000 (per transaction) Limited to 0.80% or Rs.1,000 (per transaction)

      اس کے علاگوہ کیو آر پر مبنی ٹرانزیکشنز کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ ٹرانزیکشن کے زیادہ سے زیادہ 0.30 فیصد یا 200 روپے تک محدود ہوگا۔ اسی طرح 20 لاکھ روپے سے زیادہ ٹرن اوور (پچھلے مالی سال) والے تاجروں کے لیے POS ٹرمینلز یا آن لائن لین دین کے لیے قابل اطلاق 0.90 فیصد ایم ڈی آر یا 1,000 روپے تک محدود ہوگا۔ کیو آر پر مبنی لین دین کے لیے ایم ڈی آر کی حد 0.80 فیصد یا 1,000 روپے فی ٹرانزیکشن ہوگی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: