உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Facebook Meta Pay:ڈیجیٹل والیٹ’فیس بک پے‘ کا نام’میٹا پے‘کیا گیا، جانیے اب کیا ہوں گی تبدیلیاں

    فیس بک پے اب بن گیا ہے میٹا پے

    فیس بک پے اب بن گیا ہے میٹا پے

    Facebook Meta Pay: زکربرگ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کئی طرح کی ڈیجیٹل آئٹمز ہوں گی جنہیں آپ بنانا یا خریدنا چاہیں گے جیسے ڈیجیٹل لباس، آرٹ، ویڈیوز، میوزک اور بہت کچھ۔ اس صورت میں، اونرشپ کا ثبوت ضروری ہو گا. میٹاورس والیٹ اس میں آپ کی مدد کرے گا۔

    • Share this:
      Facebook Meta Pay:میٹا (سابقہ ​​فیس بک) نے بدھ کو اپنے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم فیس بک پے کا نام بدل کر میٹا پے رکھ دیا ہے اور میٹاورس کے لیے ایک ڈیجیٹل والیٹ بھی لانچ کیا ہے۔ Metaverse کے ذریعے ادائیگیوں کو آسان بنانے کی سمت میں کمپنی کا یہ ایک بڑا قدم ہے۔

      اس بارے میں اعلان کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ آج ہم فیس بک پے کا نام بدل کر میٹا پے کر رہے ہیں۔ اس سے آپ پہلے کی طرح خریداری کر سکیں گے، رقم ٹرانسفر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، آپ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، میسنجر پر چلائی جانے والی فنڈ ریزنگ مہم کے لیے آسانی سے چندہ بھی دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرانی سہولیات میں کچھ نئی چیزیں بھی شامل کر رہے ہیں۔ اب آپ کے پاس میٹاورس کے لیے ایک والیٹ ہوگا جو آپ کی پہچان، جو آپ خرید رہے ہیں اور آپ کس طرح ادائیگی کرتے ہیں، ساری جانکاری خفیہ رکھے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Online Gaming:آگرہ میں بیٹے نے موبائل پرکھیلاآن لائن گیم،والدکے اکاونٹ سے کٹ گئے 39 لاکھ

      یہ بھی پڑھیں:
      EPF Transfer:گھربیٹھے آن لائن ٹرانسفرکریں اپنا پی ایف اکاؤنٹ،جانیے مرحلہ وارآسان طریقہ

      کیا کہا مارک زکربرگ نے؟
      زکربرگ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کئی طرح کی ڈیجیٹل آئٹمز ہوں گی جنہیں آپ بنانا یا خریدنا چاہیں گے جیسے ڈیجیٹل لباس، آرٹ، ویڈیوز، میوزک اور بہت کچھ۔ اس صورت میں، اونرشپ کا ثبوت ضروری ہو گا. میٹاورس والیٹ اس میں آپ کی مدد کرے گا۔ آپ کو صرف میٹاورس میں سائن اِن کرنے کے قابل ہونا چاہیے، اس کے بعد آپ نے جو کچھ بھی خریدا ہے وہ آپ کو ایک جگہ پر ہی ملے گا۔ اس قسم کی انٹرآپریبلٹی لوگوں کے لیے بہتر تجربہ اور تخلیق کاروں کے لیے بڑے مواقع فراہم کرے گی۔ جتنی زیادہ جگہوں پر آپ اپنے ڈیجیٹل سامان کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں، آپ انہیں اتنی ہی اہمیت دیں گے، جس سے کرئیٹرس کے لیے ایک بڑی مارکیٹ بن جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: