உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الیکٹرک وہیکلوں کے’حل‘ کیلئے ایم جی موٹر، کیسٹرول نے جیو۔ بی پی سے ملایا ہاتھ

    آٹو وہیکل بنانے والی کمپنی ایم جی موٹر انڈیا اور لیوبریکینٹبرانڈ کیسٹرول انڈیا نے الیکٹرک وہیکلز ( ای وی) کے حل کے لئے جیو۔ بی پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ جیو بی پی نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آٹو وہیکل بنانے والی کمپنی ایم جی موٹر انڈیا اور لیوبریکینٹبرانڈ کیسٹرول انڈیا نے الیکٹرک وہیکلز ( ای وی) کے حل کے لئے جیو۔ بی پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ جیو بی پی نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔
      اس شراکت داری کے حصے کے تحت جیو بی پی، ایم جی موٹر اورکیسٹرول چار پہیوں والی برقی گاڑیوں کے لئے چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے امکانات تلاش کریں گے۔ اس سے کیسٹرول کے موجودہ وہیکل سروس نیٹ ورک کو بھی فروغ ملے گا۔
      یہ شراکت داری جیو بی پی اور ایم جی موٹر کے ای وی گراہکوں کو بڑا اور قابل بھروسہ چارجنگ انفراسٹرکچر فراہم کرنے اور ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کے عزم کے مطابق ہے۔
      جیو۔بی پی دراصل ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اوربی پی ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنا رہا ہے، جس سے الیکٹریک وہیکل سیکٹر میں تمام کمپنیوں کو فائدہ پہنچے۔
      جیو۔بی پی پلس موبائل ایپ کے ساتھ، صارفین آسانی سے قریبی چارجنگ اسٹیشن تلاش کرسکتے ہیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے الیکٹرک وہیکلوں کو چارج کر سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: