کبھی ہفتہ میں 97 کروڑ روپے کماتے تھے مائیکل جیکسن ، 2700 ایکڑ میں پھیلی یہ عالیشان جائیداد صرف اتنے روپے میں ہوئی فروخت
ایک ہفتہ میں 20 ملین ڈالر یعنی تقریبا 97 کروڑ روپے کمانے والے آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن (Michael Jackson) کی کیلی فورنیا میں واقعہ 27 سو ایکڑ میں پھیلی نیورلینڈ جائیداد کو کتنے روپے میں فروخت کیا گیا ، یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 26, 2020 11:49 PM IST

کبھی ہفتہ میں 97 کروڑ روپے کماتے تھے مائیکل جیکسن ، 2700 ایکڑ میں پھیلی یہ عالیشان جائیداد صرف اتنے روپے میں ہوئی فروخت
آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن (Michael Jackson) کی کیلی فورنیا میں واقع نیورلینڈ جائیداد (Neverland Ranch) کو صنعت کار ران برکلے نے خرید لیا ہے ۔ میڈیا میں آئی خبروں میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ برکلے کے ایک ترجمان نے جمعرات کو ای میل کے ذریعہ بتایا کہ صنعت کار نے سینٹا باربرا کے نزدیک لاس آولیوس میں واقع 2700 ایکڑ کی اس جائیداد کو لینڈ بینکنگ اسکیم کے تحت خریدا ہے ۔ ران برکلے Soho House کے میجوریٹی اسٹیک ہولڈر ہیں اور جیکسن کے ساتھی رہ چکے ہیں ۔
جیکسن کی یہ جائیداد جتنے روپے میں فروخت ہوئی ہے ، وہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔ اپنے زمانے میں جیکسن ایک ہفتہ میں ہی 20 ملین ڈالر یعنی تقریبا 97 کروڑ روپے کما لیتے تھے ، لیکن ان کی یہ جائیداد صرف 22 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہے ۔ سال 2016 میں مائیکل جیکسن کی اس جائیداد کی قیمت دس کروڑ امریکی ڈالر ( تقریبا 735 کروڑ روپے ) مانگی گئی تھی ۔ اگلے سال اس کو کم کرکے چھ کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کردیا گیا تھا ۔
نیورلینڈ رینچ میں ساڑھے بارہ ہزار مربع فٹ کی رہائش گاہ کے علاوہ یہاں تین ہزار سات سو مربع فٹ کا پول ہاوس ، پچاس سیٹوں والا سنیما تھئیٹر اور ایک ڈانس اسٹوڈیو ہے ۔ اس جائیداد میں مائیکل جیکسن نے ڈیزنی اسٹائل میں ایک ٹرین اسٹیشن بھی بنوایا تھا ۔ اس میں ایک فائر اسٹیشن اور ایک بارن بھی ہے ۔
موت کے بعد بھی جیکسن کی اربوں میں کمائی