உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Twitter vs Elon Musk:ایلن مسک کی ڈیل منسوخ کرنے کے بعد11.3فیصد گرے ٹوئٹر کے شیئر، ٹیسلا کو بھی لگا جھٹکا

    Twitterکے ساتھ ڈیل منسوخ کرنے کے بعد ایلون مسک کی ٹیسلا اور خود ٹوئٹر کے گرے شیئرس۔

    Twitterکے ساتھ ڈیل منسوخ کرنے کے بعد ایلون مسک کی ٹیسلا اور خود ٹوئٹر کے گرے شیئرس۔

    Twitter vs Elon Musk: مسک نے کمپنی کو خریدنے پر مجبور کرنے کے لیے قانونی جنگ شروع کرنے پر ٹوئٹر کا مذاق اڑایا ہے۔ مسک نے ہنستے ہوئے اپنی چار تصاویر ٹویٹ کی، ’انہوں نے کہا کہ میں ٹوئٹر نہیں خرید سکتا۔

    • Share this:
      Twitter vs Elon Musk:ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے 44 بلین امریکی ڈالر کے حصول کا معاہدہ ختم کرنے کے بعد ٹویٹر انک کے شیئروں میں تیزی سے گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ ساتھ ہی ٹوئٹر نے ایلون مسک کے معاہدے کی منسوخی کے فیصلے کو 'ناقابل تسلیم اور غلط' قرار دیا۔

      ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 33.31امریکی ڈالر
      دی ہل نے پیر کو وال اسٹریٹ جرنل کی طرف سے شائع ہونے والے فیکٹ سیٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر کے شیئر کی قیمت اس وقت 33.31 امریکی ڈالر ہے، جو مسک کی فی شیئر 54.20 ڈالر کی پیشکش سے کہیں کم ہے۔ ٹوئٹر کے شیئروں میں 11.3 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ٹویٹر کے شیئر اس وقت اپریل کے مقابلے میں نمایاں طور پر نیچے ہیں، جب مسک نے کمپنی میں اپنے شروعاتی نو فیصد حصہ داری حاصل کرلی تھی۔

      ٹیسلا کے شیئروں میں بھی گراوٹ
      وہیں، ایلن مسک نے جب ٹوئٹر خریدنے کا اعلان کیا تھا اس وقت سے اب تک ان کی ملکیت والی آٹو موٹیو کمپنی ٹیسلا کے شیئروں میں بھی 27 فیصد کی گراوٹ آئی ہے، جو اس مدت میں ایس اینڈ پی 500 میں مجموعی طور پر 10 فیصد کی گراوٹ سے بڑا ہے۔ مزید برآں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر 44 بلین ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے فیصلے پر مسک کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Billionaires:مسک-بیزوس وکئی ارب پتیوں کی جائیداد میں آئی اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      Instagram Facebook Down:فیس بک،انسٹاگرام کےصارفین کوپیش آرہی ہےدشواری،ٹویٹرپرشکایت

      مسک نے ٹویٹر کا مذاق اڑایا
      مسک نے کمپنی کو خریدنے پر مجبور کرنے کے لیے قانونی جنگ شروع کرنے پر ٹوئٹر کا مذاق اڑایا ہے۔ مسک نے ہنستے ہوئے اپنی چار تصاویر ٹویٹ کی، ’انہوں نے کہا کہ میں ٹوئٹر نہیں خرید سکتا۔ کیونکہ وہ باٹ جانکاری کا خلاصہ نہیں کریں گے۔ اب وہ مجھے عدالت میں ٹویٹر خریدنے کے لئے مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ اب انہیں عدالت میں باٹ کی معلومات کا انکشاف کرنا ہوگا۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: