ہوم » نیوز » No Category

نیوز18اردو کی خبر نے دکھایا اثر:مدھیہ پردیش میں اقلیتی اداروں کے بجٹ کی آخری قسط جاری

مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انس علی ندوی کہتے ہیں کہ اقلیتی اداروں کے بجٹ کو لیکر علما بورڈ نے تحریک چلائی تھی اور ہماری اس تحریک میں نیوز18 اردو نے بھرپور تعاون دیا جس کا نتیجہ ہے کہ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے حج کمیٹی اور مساجد کمیٹی دونوں کے بجٹ کی آخری قسط کو جاری کرنے کا احکام جاری کردیا ہے۔

  • Share this:
نیوز18اردو کی خبر نے دکھایا اثر:مدھیہ پردیش میں اقلیتی اداروں کے بجٹ کی آخری قسط جاری
مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی

اقلیتی اداروں کے بجٹ لیپس ہونے کو لیکر نیوز18 اردو کے ذریعہ دکھائی گئی خبر نے اپنا اثر دکھایا ہے۔ مالی سال 2020-21 کے آخری دن محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے اقلیتی اداروں کے بجٹ کی آخری قسط جاری کردی ہے ۔ مساجد کمیٹی کے مہتمم اور حج کمیٹی کے انچارج نے بجٹ جاری کرنے کو لیکر جہاں اطمینا ن کا اظہار کیاہے وہیں مدھیہ پردیش علما بورڈ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی اور مساجد کمیٹی کے بجٹ کی آخری قسط جاری نہیں ہونے سے دونوں اداروں کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ اقلیتی اداروں کے تئیں حکومت کی عدم توجہی کے حوالے سے نیوز18 اردو کی خبرنشر ہونے کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے نہ صرف حج کمیٹی بلکہ مساجد کمیٹی کے بجٹ کی آخری قسط کو جاری کردیا ہے۔


مساجد کمیٹی کے مہتم اور مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج یاسر عرفات کہتے ہیں کہ الحمد اللہ اب کسی ادارے کا بجٹ لیپس نہیں ہوگا ۔ مساجد کمیٹی اور حج کمیٹی کے بجٹ کی آخری قسط جاری کرنے کا احکام جاری کردیا گیا ہے ۔ اب نہ صرف مساجد کمیٹی کے آئمہ وموزنین بلکہ حج کمیٹی کے ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں بھی جا ری ہو جائے گی۔


وہیں مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انس علی ندوی کہتے ہیں کہ اقلیتی اداروں کے بجٹ کو لیکر علما بورڈ نے تحریک چلائی تھی اور ہماری اس تحریک میں نیوز18 اردو نے بھرپور تعاون دیا جس کا نتیجہ ہے کہ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے حج کمیٹی اور مساجد کمیٹی دونوں کے بجٹ کی آخری قسط کو جاری کرنے کا احکام جاری کردیا ہے۔ کورونا قہر میں آئمہ وموزنین کو رکی ہوئی تنخواہیں ملیں گی یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 01, 2021 02:08 PM IST