اپنا ضلع منتخب کریں۔

    1اپریل سے نوکری پیشہ لوگو کو کرنا ہوگا 5 گھنٹے کام اور بڑھے گا PF، جانیں کیا ہے حکومت کا پلان؟

    اگر آپ بھی ملازمت کرتے ہیں تو یکم اپریل سے آپ کے لئے کچھ بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے بعد آپ کے پی ایف (PF) ، کام کے گھنٹے اور تنخواہ جیسے بہت سے قواعد تبدیل ہونے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی گریچوئٹی اور پی ایف (PF) میں بھی اضافہ ہوگا۔ وہیں آپ کی ٹیک ہو تنخواہ کم ہوجائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اگر آپ بھی ملازمت کرتے ہیں تو یکم اپریل سے آپ کے لئے کچھ بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے بعد آپ کے پی ایف (PF) ، کام کے گھنٹے اور تنخواہ جیسے بہت سے قواعد تبدیل ہونے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی گریچوئٹی اور پی ایف (PF) میں بھی اضافہ ہوگا۔ وہیں آپ کی ٹیک ہو تنخواہ کم ہوجائے گی۔ تاہم اس بل کے قواعد ابھی بھی زیربحث ہیں کہ اس کو کس طرح نافذ کیا جاسکتا ہے۔ آئیے آپ کو بتادیں کہ یہ تبدیلیاں گذشتہ سال پارلیمنٹ میں منظور شدہ تین اجرتوں کے کوڈ بل (کوڈ آن ویجز بل) کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔ امکان ہے کہ یہ بل اس سال یکم اپریل سے نافذ ہو۔

      آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح کی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔
      1. تنخواہ میں میں ہوگی تبدیلی-حکومت کے پلان کے مطابق یکم اپریل سے بیسک تنخواہ (سرکاری ملازمتوں میں بنیادی تنخواہ اور مہنگائی الاؤنس) کل تنخواہ کا 50 فیصد یا اس سے زیادہ ہونا چاہئے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اس تبدیلی سے آجر اور کارکن دونوں کو ہی فائدہ ہوگا۔
      2. پی ایف میں ہوسکتا ہے اضافہ - اس کے علاوہ نئے قواعد کے مطابق ، جب کہ آپ کے پی ایف میں اضافہ ہوگا ، آپ کے ہاتھ میں آنے والی تنخواہ کم ہوجائے گی۔ واضح ہو کہ بیسک تنخواہ (basic salary) کل تنخواہ میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ ہونی چاہئے۔ اس تبدیلی کے بعد زیادہ تر لوگوں کی تنخواہ کا اسٹرکچر تبدیل ہوسکتا ہے۔ واضح ہو کہ (basic salary) بڑھنے سے آپ کا پی ایف بھی بڑھ جائے گا کیونکہ یہ آپ کی (basic salary) پر مبنی ہوتا ہے۔
      3. 12 گھنٹے کام کرنے کی تجویز - اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے گھنٹوں کو بڑھا کر 12 تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے 30 منٹ تک ایکسٹرا کام کرنے کو بھی اوور ٹائم میں شاملکئے جانے کی تجویز ہے۔ فی الحال اگر آپ 30 منٹ سے کم وقت کے لئے اضافی کام کرتے ہیں تو اس کو اوور ٹائم میں نہیں لگایا جا سکتا ہے۔
      4. 5 گھنٹے کام کرنے کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ - اس کے علاوہ ، 5 گھنٹے سے زیادہ مسلسل کام کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ملازمین کو 5 گھنٹے کام کرنے کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ دیا جانا چاہئے۔

      5. ریٹائرمنٹ کی رقم میں ہوگا اضافہ - پی ایف کی رقم میں اضافے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کی رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لوگوں کو اس رقم سے بہت مدد ملے گی۔ پی ایف اور گریچوئٹی میں اضافے سے کمپنیوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ انہیں بھی ملازمین کے لئے پی ایف میں مزید حصہ دینا پڑے ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: