Moneycontrol بنا نمبر 1 بزنس نیوز پلیٹ فارم، اکنامک ٹائمس کو پیچھے چھوڑا
منی کنٹرول نے دی اکنامک ٹائمس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
Moneycontrol: منی کنٹرول نے بجٹ کے لیے ایک مائیکرو سائیٹ تیار کی تھی جس پر ہر معلومات بروقت دی جا رہی تھیں۔ ہائی انگیجمنٹ نمبرس نے ایک بار پھر ظاہر کیا ہے کہ قارئین اور اسپانسرز ہمارے ریئل ٹائم اپڈیٹس پر کتنا اعتماد کرتے ہیں۔
نئی دہلی: منی کنٹرول (Moneycontrol) ہندوستان کا نمبر1 فائنانشیل نیوز پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ بازار بزنس کے بارے میں وقت پر تازہ ترین اور بالکل صحیح جانکاری پانے کے لئے لوگ سب سے پہلے منی کنٹرول کا رُخ کرتے ہیں۔ منی کنٹرول نے دی اکنامک ٹائمس (ET) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔
کام اسکور ملٹی پلیٹ فارم (India) کی فروری 2022 کی رپورٹ کے مطابق، Moneycontrol ڈیٹا کے ہر پیرامیٹر پر دا اکنامک ٹائمس سے آگے ہے۔ ہندوستان کے سب سے بڑے فائنانشیل نیوز پلیٹ فارم منی کنٹرول نے نہ صرف ہر ماہ وزٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا ہے بلکہ اس نے پیج پر ایوریج ٹائم اسپینٹ (Average time spent on the page)میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ بھی ہورہا ہے۔
Comscore Reportکے مطابق، منی کنٹرول نے دا اکنامک ٹائمس کو یونک وزٹرس (UVs)، ایوریج ٹائم اسپینٹ اور دیگر اہم ٹریفک پیرامیٹرس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح اب منی کنٹرول ملک کا سب سے بھروسہ مند فائنانشیل نیوز پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
نمبرس میں بہت آگے ہے منی کنٹرول
منی کنٹرول نے 42.39 ملین یونک وزیٹرز کے ساتھ دی اکنامک ٹائمز (41.65 ملین) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ منی کنٹرول کے مجموعی 378 ملین وویوز دی اکنامک ٹائمز (192 ملین) سے 97فیصد زیادہ ہیں۔ منی کنٹرول کا 1,382 منٹ کا مجموعی وقت اسپینٹ (کام اسکور میں ٹوٹل منٹس) دی اکنامک ٹائمس کے 322 منٹ سے 329فیصد زیادہ ہے۔ وزیٹرس پیج پر 32.6 منٹ گزارتے ہیں، جودی اکنامک ٹائمس (7.7) سے 323فیصد زیادہ ہے۔ نمبرس جھوٹ نہیں بولتے اور یہ نمبر اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگوں کا منی کنٹرول پر اٹوٹ بھروسہ ہے۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کاروباری اور مالیاتی خبروں میں دلچسپی رکھنے والے قارئین غیر یقینی صورتحال کے وقت تیزی سے منی کنٹرول کا رخ کر رہے ہیں۔ منی کنٹرول پر انہیں بروقت بریکنگ نیوز کے ساتھ ساتھ گہرائی سے تجزیہ اور تیز تبصرہ بھی ملتا ہے۔ منی کنٹرول ڈیجیٹل صحافت کی مختلف شکلوں جیسے لائیو بلاگز، ویڈیوز، پوڈکاسٹس اور ایجنڈا سیٹنگ اوپینین آرٹیکلس کے ذریعے واضح اور مکمل جرنلزم پیش کرتا ہے۔
بجٹ میں بھی پسندیدہ پلیٹ فارم بنا تھا منی کنٹرول
بجٹ 2022-23 کی پیش کش کے دوران، منی کنٹرول نے یکم فروری کو بھی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اس دن بھی، ہندوستان میں کاروباری خبروں پر نظر رکھنے والے لوگوں نے منی کنٹرول پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ منی کنٹرول نے بجٹ کے لیے ایک مائیکرو سائیٹ تیار کی تھی جس پر ہر معلومات بروقت دی جا رہی تھیں۔ ہائی انگیجمنٹ نمبرس نے ایک بار پھر ظاہر کیا ہے کہ قارئین اور اسپانسرز ہمارے ریئل ٹائم اپڈیٹس پر کتنا اعتماد کرتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔