ہوم » نیوز » معیشت

منی کنٹرول پرو کا فنانشیل ٹائمس سے معاہدہ

ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مالیاتی خبروں کے سبسکرپشن پروڈکٹ منی کنٹرول پرو نے فنانشیل ٹائمس کے ساتھ ادارتی مواد میں شراکت داری کی ہے۔ اب منی کنٹرول پرو کے سبسکرائبر فنانشیل ٹائمس میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور صحافیوں کے ذریعہ تیار کردہ بصیرت آموز اور گہرائی والے مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • Share this:
منی کنٹرول پرو کا فنانشیل ٹائمس سے معاہدہ
ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مالیاتی خبروں کے سبسکرپشن پروڈکٹ منی کنٹرول پرو نے فنانشیل ٹائمس کے ساتھ ادارتی مواد میں شراکت داری کی ہے۔ اب منی کنٹرول پرو کے سبسکرائبر فنانشیل ٹائمس میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور صحافیوں کے ذریعہ تیار کردہ بصیرت آموز اور گہرائی والے مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی۔ ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مالیاتی خبروں کے سبسکرپشن پروڈکٹ منی کنٹرول پرو نے فنانشیل ٹائمس کے ساتھ ادارتی مواد میں شراکت داری کی ہے۔ اب منی کنٹرول پرو کے سبسکرائبر فنانشیل ٹائمس میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور صحافیوں کے ذریعہ تیار کردہ بصیرت آموز اور گہرائی والے مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


دنیا کی سرکردہ عالمی خبر رساں تنظیموں میں سے ایک فنانشیل ٹائمس اپنی ایمانداری اور درستگی کے لئے پہچانا جاتا ہے۔ یہ اسٹریٹجک اتحاد منی کنٹرول پرو کے سبسکرائبرز کو عالمی منڈی کی معلومات سے فائدہ دے گا اور سرمایہ کاری کے بہتر فیصلے کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔ پرو سبسکرائبرس کی رسائی کیوریٹڈ مارکیٹوں کا ڈیٹا ، آزادانہ ایکویٹی تجزیہ ، سرمایہ کاری کے انداز میں ماہرانہ بصیرت ، خصوصی تجارتی سفارشات اور قابل عمل سرمایہ کاری کے نظریات تک پہلے سے ہی ہے۔


غیر صارف منی کنٹرول پرو کو سبسکرائب کرسکتے ہیں اور فائنانشل ٹائمز کے مواد تک فوری طور پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ فی الحال ، ہم پہلے سال کے لئے 399 روپے کی خصوصی قیمت پر 1 سالہ سبسکرپشن پلان پیش کر رہے ہیں۔


منی کنٹرول کے بزنس ہیڈ (بی 2 سی ریونیو) منوج ناگپال نے کہا ، "منی کنٹرول پرو نے تبدیلی کی خدمات اور تعاون کے ذریعے اپنی پیش کشوں میں توسیع کرکے ہمارے سارے اسٹیک ہولڈرز کو مستقل طور پر فوقیت دی ہے۔" انہوں نے کہا کہ  " یہ معاہدہ نہ صرف دونوں پلیٹ فارموں کے ایک جیسے نظریات کی عکاسی کرتا ہے ، بلکہ  عالمی پالیسیوں کا سخت تجزیہ پرو صارفین کو فراہم کرکے ہمارے پورٹ فولیو کو بڑھاوا دیتا ہے''۔

ایشیاء پیسیفک میں فنانشل ٹائمس کے منیجنگ ڈائریکٹر انجیلا میکے نے کہا ، "ہم ہندوستان میں نیٹ ورک کی آڈینس کو مالیاتی اور کاروباری خبریں اور تجزیہ پیش کرنے کے لئے منی کنٹرول پرو کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ایف ٹی کی قابل اعتماد ، ایجنڈا طئے کرنے والی صحافت منی کنٹرول پرو کو اس قابل بنائے گی کہ وہ اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی ترقی کے لئے اپنے قارئین کو مزید ویلیو فراہم کرے''۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 19, 2020 06:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading