ہوم » نیوز » معیشت

بجٹ ڈے کوریج میں منی کنٹرول بنا نمبر ون ڈیجیٹیل ڈسٹینیشن، سبھی حریفوں کو چھوڑا پیچھے

ہندوستان کے لیڈنگ فائنانشیل نیوز پلیٹ فارم منی کنٹرول کو قارئین کے ٹریفک میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ، جو ایک بار پھر عام بجٹ کی انتہائی جامع اور ریئل ٹائم کوریج کے لئے لوگوں کی پہلی پسند بن کر ابھرا ۔

  • Share this:
بجٹ ڈے کوریج میں منی کنٹرول بنا نمبر ون ڈیجیٹیل ڈسٹینیشن، سبھی حریفوں کو چھوڑا پیچھے
بجٹ ڈے کوریج میں منی کنٹرول بنا نمبر ون ڈیجیٹیل ڈسٹینیشن، سبھی حریفوں کو چھوڑا پیچھے

منی کنٹرول کے بجٹ ڈے کی کوریج نے تمام پچھلے ڈیجیٹل ٹریفک ریکارڈس کو توڑدیا ۔ یکم فروری کو جب وزیر خزانہ معیشت کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان کررہی تھیں، تو اس وقت ہندوستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے تازہ ترین معلومات اور فوری تخزیہ کے لئے اس کے خصوصی طور پر تیار کردہ مائیکروسائٹ کو وزٹ کیا ۔


ہندوستان کے لیڈنگ فائنانشیل نیوز پلیٹ فارم منی کنٹرول کو قارئین کے ٹریفک میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ، جو ایک بار پھر عام بجٹ کی انتہائی جامع اور ریئل ٹائم کوریج کے لئے لوگوں کی پہلی پسند بن کر ابھرا ۔


منی کنٹرول پر اس کے حریفوں کے مقابلہ میں ٹریفک میں زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اکنامک ٹائمس ، لائیو منٹ اور فائنانشیل ایکسپریس کے مقابلہ میں منی کنٹرول پر بالترتیب 21 فیصد ، 77 فیصد اور 108 فیصد زیادہ ٹریفک دیکھنے کو ملا ۔ نیز منی کنٹرول نے اپنے حریفوں کے مقابلہ میں زیادہ انسپانسرس بھی ریکارڈ کئے ۔


منی کنٹرول کے ایگزیکٹو ایڈیٹر بنوئے پربھاکر نے کہا کہ عام بجٹ ہر سال ہندوستان کا سب سے بڑا فائنانشیل ایونٹ ہوتا ہے اور منی کنٹرول کے جرنلسٹس ، ڈیزائنرس ، پروڈکٹ منیجرس اور انجینئرس کی ٹیم نے اپنے قارئین کو ایک انوکھا تجربہ فراہم کرنے کیلئے کام کیا ۔ مجھے یہ اس بات کی کافی خوشی ہے کہ ہماری اہم اسٹوریز ، گہرے تجزئے اور قابل قدر تبصرہ کے لئے پہلے سے زیادہ قارئین نے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناقابل یقین ٹریفک نمبرس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قارئین نے بجٹ کی سب سے صحیح ، مناسب اور جامع کوریج کی ہماری کوششوں کی سراہنا کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 11, 2021 12:39 PM IST