ریلائنس جیو نے جولائی میں جوڑے 85 لاکھ سے زیادہ یوزرس ، ائیرٹیل اور ووڈا فون - آئیڈیا کو جھٹکا

مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے جولائی میں 85 لاکھ سے زیادہ نئے یوزرس کو جوڑنے کے ساتھ ہی موبائل صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا ہے ۔

Sep 18, 2019 07:31 PM IST | Updated on: Sep 18, 2019 07:42 PM IST
ریلائنس جیو نے جولائی میں جوڑے 85 لاکھ سے زیادہ یوزرس ، ائیرٹیل اور ووڈا فون - آئیڈیا کو جھٹکا

ریلائنس جیو نے جولائی میں جوڑے 85 لاکھ سے زیادہ یوزرس ، ائیرٹیل اور ووڈا فون - آئیڈیا کو جھٹکا

مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے جولائی میں 85 لاکھ سے زیادہ نئے یوزرس کو جوڑنے کے ساتھ ہی موبائل صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا ہے ۔ جبکہ اس مدت میں ائیرٹیل نے 25 لاکھ 90 ہزار اور ووڈا فون - آئیڈیا نے 33 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین کو کھودیا ۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی ) کے ذریعہ جاری اعداد و شمار سے یہ اطلاع ملی ہے ۔ ٹرائی کے ماہانہ صارفین اعداد و شمار کے مطابق جیو کے علاوہ بی ایس این ایل ہی واحد آپریٹر رہا ، جس نے جولائی میں نئے صارفین جوڑے ۔ سرکاری آپریٹر نے جون میں 2.88 لاکھ نئے صارفین جوڑے ۔

Loading...

موبائل نمبر پارٹابلیٹی ( ایم این پی ) کی جولائی 2019 میں کل 59 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ۔ وہیں ملک میں وائر لیس صارفین ( جی ایس ایم ، سی ڈی ایم اے اور ایل ٹی ای ) کی کل تعداد جولائی 2019 میں 116.83 کروڑ پہنچ گئی ہے جو کہ جون 2019 میں 116.54 کروڑ تھی ۔

jio

ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کے اب تک 33.97 کروڑ صارفین ہیں ۔ کم قیمت کے ریچارج پیک کو دوبارہ چالو کرنے کا فائدہ بھی ائیرٹیل اور ووڈا – آئیڈیا کو ملتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ جون کے مقابلہ میں ائیر ٹیل نے کہیں زیادہ صارفین کھوئے ہیں ۔ جون میں ائیرٹیل نے 30 ہزار کے قریب صارفین گنوائے تھے جو جولائی میں 25 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئے ۔ ووڈا فون نے بھی جون مہینے میں تقریبا 41 لاکھ یوزرس گنوائے تھے ۔

براڈ بینڈ مارکٹ شیئر میں بھی جیو دیگر مخالف کمپنیوں سے کہیں آگے ہے ۔ 56.25 فیصد مارکٹ شیئر کے ساتھ جیو ٹاپ پر ہے تو بھارتی ائیرٹیل کے پاس 20.52 فیصد اور ووڈا – آئیڈیا کے پاس 18.36 فیصد مارکٹ شیئر ہے ۔ براڈ بینڈ میں وائر لیس اور وائر سروس دونوں کو شامل کیا جاتا ہے ۔

Loading...