Business Idea: کم لاگت اور منافع زیادہ، ہر کوئی ایسا ہی بزنس آئیڈیا چاہتا ہے۔ کورونا کے بعد لوگ ایسا بھی بزنس کرنا چاہتے ہیں جو گھر سے ہی ہوجائے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی بزنس کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کو کم لاگت میں گھر سے ہی شروع کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی اس پروڈکٹس کی مارکیٹ میں ہمیشہ ڈیمانڈ بنی رہتی ہے۔
یہ بزنس گھر بیٹھے ڈسپوزل پیپر کپ بنانے کا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے بدلتے وقت میں ڈسپوزل پیپر کپ کی مانگ بازار میں تیزی سے بڑھی ہے۔ لوگ کاغذ کے بنے کپ کا استعمال زیادہ کررہے ہیں۔ کاغذ کے گلاس بھی بننے لگے ہیں۔ پھلوں کی دکان پر جوس تک ان گلاسوں میں دیا جانے لگا ہے۔ ایک بزنس کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ اس کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے آپ کو مدد بھی ملتی ہے۔
خاص طریقے کے کاغذ (Paper) سے گلاس اور کپ بنانے کا بزنس پیپر کپ میکنگ بزنس کہلاتا ہے۔ اس کے تحت الگ الگ سائز کے گلاس تیار کیے جاتے ہیں۔ پیپر سے بننے کی وجہ سے یہ آسانی سے ڈسپوز بھی ہوجاتے ہیں جس سے ماحول کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
ملتی ہے سبسڈیاس بزنس کو شروع کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے مُدرا لون کی طرف سے مدد بھی ملتی ہے۔ مدرا لون کے تحت حکومت سود پر سبسڈی دیتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی پروجیکٹ کاسٹ کا 25 فیصد آپ کو خود کے پاس سے انوسٹ کرنا ہوگا۔ مدرا یوجنا کے تحت 75 فیصدی لون حکومت دے گی۔
لاگت اور ضروری ساماناس بزنس کو کرنے کے لئے 500 اسکوائر فٹ ایریا کی ضرورت پڑے گی۔ مشنری، اکوپمنٹ فیس اور فرنیچر، ڈائی، الیکٹریفکیشن، انسٹالیشن اور پری آپریٹیو کے لئے 10.70 لاکھ روپے تک لگ سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو چھوٹی اور بڑی مشینیں لگانی ہوگی۔ چھوٹی مشینوں سے ایک ہی سائز کے کپ تیار کیے جاسکتے ہیں۔
بڑی مشین ہر شکل کے گلاس/کپ تیار کرتی ہے۔ 1 سے 2 لاکھ روپے میں صرف ایک سائز کے کپ یا گلاس تیار کرنے والی مشین مل جائے گی جس سے آپ پروڈکشن شروع کرسکتے ہیں۔ آپ کو یہ مشینیں دلی، حیدرآباد، آگرہ اور احمدآباد سمیت کئی شہروں میں مل جائیں گی۔ را مٹیرئیل کپ بنانے کے لئے پیپر ریل چاہیے ہوگی جو قریب 90 روپے فی کلو مل جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی باٹم ریل کی ضرورت ہوگی جو تقریباً 80 روپے کلو کے قریب مل جائے گا۔
کتنی ہوگی کمائیاگر آپ سال کے 300 دن کام کرتے ہیں تو اتنے دنوں میں 2.20 کروڑ یونٹ پیپر کپ تیار کیا جاسکتا ہے۔ مارکیٹ میں اسے فی کپ یا گلاس کو تقریباً 30 پیسے کے حساب سے بیچ سکتے ہیں۔ اس طرح سے یہ آپ کو بمپر منافع دے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔