ہوم » نیوز » معیشت

IMC 2020: ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی نے کہا۔ ہندستان میں جلد آئے گا 5G انقلاب، ڈیجیٹل بنے گا انڈیا

چوتھا ' انڈیا موبائل کانگریس' ایونٹ (8 دسمبر 2020) آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ہندستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کو آفات اور وبا جیسی پریشانیوں کے دور میں اس مشن نے عام لوگوں کا کافی ساتھ دیا ہے اور آگے بھی ہمارا ملک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی راہ پر اسی طرح آگے بڑھے گا۔

  • Share this:
IMC 2020: ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی نے کہا۔ ہندستان میں جلد آئے گا 5G انقلاب، ڈیجیٹل بنے گا انڈیا
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی

نئی دہلی۔ چوتھا ' انڈیا موبائل کانگریس' (IMC 2020) ایونٹ (8 دسمبر 2020) آج سے شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) اس ایونٹ کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل خطاب کر رہے ہیں۔ افتتاحی سیشن کے دوران ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ کے چئیرمین مکیش امبانی (RIL Chairman Mukesh Ambani) بھی شامل ہوئے۔ مکیش امبانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا مشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آفات اور وبا جیسی پریشانیوں کے دور میں اس مشن نے عام لوگوں کا کافی ساتھ دیا ہے اور آگے بھی ہمارا ملک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی راہ پر اسی طرح آگے بڑھے گا۔


کورونا بحران میں 4جی رابطہ کاری بنی ڈیجیٹل لائف لائن


ملک بھر میں پھیلے کووڈ۔19 کے قہر میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت زیادہ تر لوگ اپنے گھروں سے کام کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہماری ہائی اسپیڈ والی 4جی رابطہ کاری انفراسٹرکچر انڈیا کے لئے ڈیجیٹل لائف لائن ثابت ہوا ہے۔


سال 2020 میں آن لائن کئے سبھی کام

مکیش امبانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2020 میں وبا کے دوران ہندستان نے آن لائن پر زیادہ توجہ دی۔ اس سال انڈیا میں لوگوں نے آن لائن کام کیا، آن لائن پڑھائی کی، آن لائن خریداری کی، صحت خدمات بھی آن لائن حاصل کیں، آن لائن گیمس کھیلے اور ان کے علاوہ اپنی روز مرہ کی زندگی کے سبھی کاموں کو آن لائن کے توسط سے ہی پورا کیا۔


آئی ایم سی 2020 میں مکیش امبانی نے کہیں یہ ضروری باتیں

ہندستان میں بڑے پیمانے پر آن لائن خدمات جاری

حکومت نے صنعت کا تعاون کیا

پچھلے چار سال میں آئی ایم سی اہم رول میں

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ہندستان کی طاقت ہے

جیو جلد ہی ہندستان میں 5 جی انقلاب لائے گا

ہندستان میں 5جی خدمات کی ضرورت

ہندستان کو کووڈ-19 وبا بھی نہیں روک پائے گی

حکومت کووڈ ویکسین دستیاب کرانے کے تئیں پرعزم

ہندستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا

300 ملین لوگ آج بھی کر رہے ہیں 2جی کا استعمال

ہندستان میں تقریبا 300 ملین موبائل صارفین ابھی بھی 2جی کے دور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے کچھ پالیسی ساز قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھی ڈیجیٹل خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 08, 2020 01:25 PM IST