ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا، Jio اب 5 جی خدمات شروع کرے گا

ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیلی کام سیکٹر کو اپنا ٹو جی (2G) نیٹ ورک بنانے میں پچیس سال لگے ہیں اور ریلائنس جیو (Reliance Jio) تین سالوں میں فورجی (4G) تیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

  • Share this:

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین (Chairman and Managing Director of Reliance Industries) مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے ٹی ایم فورم ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن ورلڈ سیریز دوہزار بیس سے خطاب کیا۔ اس دوران ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیلی کام سیکٹر کو اپنا ٹو جی (2G) نیٹ ورک بنانے میں پچیس سال لگے ہیں اور ریلائنس جیو (Reliance Jio) تین سالوں میں فورجی (4G) تیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔


مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کہا کہ چار سالوں میں ہندوستان کو ایک سو پچپن پوسٹ سے لے کر دنیا کے اعلی موبائل ڈیٹا صارفین تک پہنچانے میں جیو (Jio) کے کردار پر زور دیتے ہوئے مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کہا کہ اب ٹیلی کام ہندوستان (INDIA) میں فائیو جی (5G) خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہے۔


مشہور میگزین فوربس (Forbes India Rich List 2020) نے اس سال کے ٹاپ 100 امیر ترین ہندوستانیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی ’فوربس‘ کی ہندوستانی امیروں کی فہرست میں مسلسل 13 ویں سال 2020 میں بھی 88.7 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ پہلے مقام پر قابض ہیں۔ فوربس کی امیرترین ہندوستانیوں کی فہرست (Forbes India Rich List 2020) میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا دبدبہ برقرارہے۔ مکیش امبانی ( Mukesh Ambani) مسلسل تیرہ برسوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

قابل غور ہے کہ جیو پلیٹ فارم  (Jio Platforms) اور ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) ونچرس میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی کمپنیوں نے ان اکائیوں میں تقریبًا بیس بلین امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ فوربس کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی دولت اٹھاسی اعشاریہ سات بلین ڈالر ہے۔

اس سال جیو پلیٹ فارم اور ریلائنس ریٹیل ونچرس میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی کمپنیوں نے ان اکائیوں میں تقریبًا بیس بلین امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ جس سے (RIL) کا شیئر اپنے ریکارڈ (High)پر پہنچ گیا۔ کمپنی کی مارکیٹ کیپ بھی بڑھ کر سولہ لاکھ کروڑ پر پہنچ گئی تھی۔  کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب جب معیشت کی رفتار دھیمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود فوربس کے سرکردہ صنعت کاروں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کی آمدنی میں کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ بحیثیت گروپ ان کی مجموعی آمدنی میں چودہ فیصد کی بہتری درج کی گئی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 09, 2020 12:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading