اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریلائنس جیو میں 7.7 فیصد حصہ داری خریدے گا گوگل ، 33737 کروڑ روپے میں ہوئی ڈیل

    Google نے ریلائنس جیو میں 7.7 فیصد حصہ داری خریداری ، 33737 کروڑ روپے میں ہوئی ڈیل

    Google نے ریلائنس جیو میں 7.7 فیصد حصہ داری خریداری ، 33737 کروڑ روپے میں ہوئی ڈیل

    ریلانس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم (RIL 43rd AGM 2020) کے شروع ہوتے ہی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کمپنی جیو پلیٹ فارمس میں 7.7 فیصدی حصہ داری 33737 کروڑ روپے میں خریدے گی ۔

    • Share this:
      ریلانس انڈسٹریز کی 43 ویں اے جی ایم (RIL 43rd AGM 2020)  کے شروع ہوتے ہی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی  (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کمپنی جیو پلیٹ فارمس میں 7.7  فیصدی حصہ داری 33737  کروڑ روپے میں خریدے گی ۔ پہلی مرتبہ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہورہی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ پانچ سو الگ الگ جگہوں سے اس میں ایک لاکھ شیئر ہولڈرس شامل ہوسکتے ہیں ۔

      آخر کیوں جیو میں کمپنیاں کررہی ہیں سرمایہ کاری

      اب سوال اٹھتا ہے کہ گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو کیوں پسند ہے ۔ اس پر نظر ڈالیں تو جیو پلیٹ فارم ہندوستان کے Digital Potential کا سب سے اچھا نمائندہ ہے ۔ اس کو ہندوستانی مارکیٹ کی گہری سمجھ ہے ۔ کورونا وائرس کے بعد ڈیجیٹائزیشن کے مواقع بڑھ گئے ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی اور ٹولس کا استعمال بڑھا ہے ، جس کا فائدہ اس کو ملنا طے ہے ۔



      ورلڈ کلاس فائیو جی سالیوشن کے ساتھ جیو تیار

      چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ جیو نے فائیو جی سالیوشن بنا لیا ہے ، جو ہندوستان میں ورلڈ کلاس فائیو جی سروس فراہم کرے گا ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اسپیکٹرم کی دستیابی کےس اتھ ہی اس کا ٹرائل بھی شروع ہوجائے گا ۔

      ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: