உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکیش امبانی نے کرپٹو کے مقابلے بلاک چین پر ظاہر کیا بھروسہ، RIL چیئرمین نے کیوں Blockchain کو بتایا سب سے الگ؟

    ۔آخر کیا ہے بلاک چین ٹکنالوجی؟،

    ۔آخر کیا ہے بلاک چین ٹکنالوجی؟،

    بلاک چین کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں ایک بار جو ڈیٹا ریکارڈ کرلیا جاتا ہے، اُسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ بلاک چین پوری طرح سے ڈی سینٹرلائزڈ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے کوئی ایک شخص یا ادارہ کنٹرول نہیں کرسکتا ہے۔

    • Share this:
      ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے آج ایک فن ٹیک ایونٹ میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کو لے کر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو کے مقابلے بلاک چین بہت الگ ٹکنالوجی ہے۔ IFSCA کی جانب سے منعقد کیے گئے انفینیٹی فورم میں انٹرویو کے دوران مکیش امبانی نے کہا، ’’بلاک چین ایک ایسی ٹکنالوجی ہے، جس میں میں بھروسہ کرتا ہوں۔ یہ کرپٹو سے بہت الگ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہاں ایسے اسمارٹ ٹوکن ہیں جو یقینی بناتے ہیں کہ آپ ایسے لین دین کررہے ہیں جنہیں بدلا نہیں جاسکتا ہے۔ جب کہ یہ کہتے ہوئے کہ وہ حقیقی وقت میں یقین کرتے ہیں اور حقیقی وقت میں سب سے کچھ بدل جائے گا۔

      مکیش امبانی نے کہا، ’’بلاک چین کی مدد سے ہم تقریباً کسی بھی طرح کے لین دین کے لئے زبردست سیکورٹی، یقین، آٹومیشن اور کارکردگی فراہم کر سکتے ہیں۔‘‘ بتادیں کہ ہندوستان میں کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے لئے مرکزی حکومت اور آر بی آئی مل کر کام کررہے ہیں۔ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس اُن لوگوں میں سے ہی ہیں، جو مانتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی کے مقابلے بلاک چین ٹکنالوجی زیادہ مضبوط ہے جو کرنسی کے بغیر بھی موجود رہ سکتی ہے۔

      سپلائی چین کو جدید بنانے کے لئے بلاک چین کا استعمال کیا جاسکتا ہے
      مکیش امبانی نے یہاں کہا، ’’بلاک چین کا استعمال ہماری سپلائی چین کو جدید بنانے کے لئے کیا جاسکتا ہے جو ہماری اکنامی کی لائف لائن بناتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس ٹکنالوجی نے نیکسٹ لیول کے فائنانشیل انوویشن کے لئے شاندار مواقع فراہم کیے ہیں۔

      انہوں نے کہا، ’’بلاک چین نے آج این ایف ٹی کی ایک پوری نئی مثال بنائی ہے۔ ٹکنالوجی حقیقی وقت کے لین دین اور نمٹانے کو قابل کرسکتی ہے، سبھی لین دین کی مستند ڈیجیٹل ریکارڈن، زمین،، جائیداد، سونا اور دیگر طرح کی پراپرٹی کا ڈیجیٹلائزیشن اونرشپ رکھتی ہے۔ ای کامرس سیکٹر میں، ہمیں لاکھوں تاجروں کے ورکنگ کیپٹل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ماڈرن تصفیہ کی ضرورت ہوگی، جب کہ اُن کے کریڈٹ اسکور کو حقیقت وقت میں منظم کرنا ہوگا۔‘‘

      آخر کیا ہے بلاک چین ٹکنالوجی؟
      بلاک چین کو آسان الفاظ مین ایسے سمجھیں کہ یہ کئی سارے بلاک چین کی ایک چین ہوتی ہے اور ہر ایک بلاک میں بہت سارے اہم ڈیٹا بیس جمع کیے جاتے ہیں۔ بلاک چین ٹکنالوجی کا مقصد ہی یہ ہے کہ ڈیجیٹل ڈیٹا کو ریکارڈ کرکے اُسے محفوظ رکھنا اور اسی کے ذریعے آسانی سے لوگوں تک پہنچانا۔ جس سے ایک ہی وقت میں الگ الگ جگہ بیٹھے کئی لوگ اس کا استعمال کرپائیں۔

      بلاک چین کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں ایک بار جو ڈیٹا ریکارڈ کرلیا جاتا ہے، اُسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ بلاک چین پوری طرح سے ڈی سینٹرلائزڈ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے کوئی ایک شخص یا ادارہ کنٹرول نہیں کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں فراڈ کرنے کے چانس نہ کے برابر ہوتے ہین۔ بتادیں کہ جب ایک بلاک میں کافی ڈیٹا اکٹھا ہوجاتا ہے تو یہ اگلے بلاک میں جمع ہونے لگتا ہے اور ایسے ہی بلاک کی چین بنتی چلی جاتی ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: