உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    2روپے والا اسٹاک بڑھ کر ہوا 74 روپے کا، 6مہینے میں ہی انوسٹرس ہوگئے مالدار، کیا آپ کے پاس ہے؟

    ۔1 لاکھ کی سرمایہ کاری سے بن گئے 34 لاکھ روپے، جانیے کیسے؟۔

    ۔1 لاکھ کی سرمایہ کاری سے بن گئے 34 لاکھ روپے، جانیے کیسے؟۔

    چھ مہینے پہلے سورج انڈسٹریز کے شیئر میں سرمایہ کاری کی گئی ایک لاکھ روپے کی رقم آج 34.78 لاکھ روپے ہوگئی۔سورج انڈسٹریز کا شیئر 5 دن، 20دن، اور 200 دن کے موونگ ایوریج سے اوپر کاروبار کررہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شیئر بازار (Stock Market) میں سرمایہ کاری کرنا جتنا پرخطر کام ہے اُتنا زیادہ فائدے کا بھی ہے۔ بازار میں کئی ایسے اسٹاک موجود ہیں جنہوں نے اپنے سرمایہ کاروں کو کچھ ہی وقت میں مالدار بنادیا ہے۔ اگر آپ شیئر بازار میں انوسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ پینی اسٹاک (Penny stock) میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ ان دنوں کئی ملٹی بیگر پینی اسٹاک (multibagger penny stock) نے سرمایہ کاروں کو شاندار ریٹرن (investment return) دیا ہے۔

      بتادیں کہ پینی اسٹاک ایسے اسٹاک (What is penny stock)ہے جو بہت سستے ہوتے ہیں اور جن کا مارکیٹ ویلیو کم ہوتا ہے۔ آج ہم بات کررہے ہیں سورج انڈسٹریز (Suraj Industries)کے اسٹاک کی۔

      6 مہینے میں 2روپے والا اسٹاک بڑھ کر ہوا 74 روپے
      سورج انڈسٹریز (Suraj Industries) کے اسٹاک نے پچھلے چھ مہینوں میں اپنے شیئرہولدرس کو 3،378% ریٹرن دیا ہے۔ یہ پینی اسٹاک 2جون،2021 کو 2.14 روپے پر تھا جو جمعرات کو بی ایس ای پر بڑھ کر 74.45 روپے کے ہائی لیول پر پہنچ گیا۔

      پچھلے 21 سیشنس میں اسٹاک میں 175.2%کی تیزی آئی ہے۔ بی ایس ای پر جمعرات کو شیئر 4.93%کے اضافے کے ساتھ 74.45 پر کھلا۔ فرم کا مارکیٹ کیپ بڑھ کر 64.41 کروڑ روپے ہوگیا۔ فرم کے مجموعی طور پر 150 شیئرس نے بی ایس ای پر 0.11 لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔ 7 دسمبر،2020 کو مائیکرو کیپ شیئر 52 ہفتے کے نچلے لیول 1.29 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
      1لاکھ بن گئے 34 لاکھ سے زیادہ
      چھ مہینے پہلے سورج انڈسٹریز کے شیئر میں سرمایہ کاری کی گئی ایک لاکھ روپے کی رقم آج 34.78 لاکھ روپے ہوگئی۔ اس کے مقابلے میں اس دوران سینسیکس 12.5 فیصدی چڑھا ہے۔ ستمبر 2021 کی سہ ماہی میں، فرم نے پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 0.08 کروڑ روپے کے نقصان کے مقابلے 0.82 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

      سورج انڈسٹریز کا شیئر 5 دن، 20دن، اور 200 دن کے موونگ ایوریج سے اوپر کاروبار کررہا ہے۔ ایک مہینے میں اسٹاک میں 162%کی تیزی آئی ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: