پانچ سال میں 15 لاکھ روپئے پانے کا آسان طریقہ! اسی مہینے شروع کریں یہ منصوبہ

ماہرین بتاتے ہیں کہ محفوظ مستقبل کے لئے فائنانشیل پلاننگ صحیح سمت میں کرنا بہت ضروری ہے

Apr 17, 2019 01:20 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 01:20 PM IST
پانچ سال میں 15 لاکھ روپئے پانے کا آسان طریقہ! اسی مہینے شروع کریں یہ منصوبہ

پانچ سال میں 15 لاکھ روپئے پانے کا آسان طریقہ

اگر آپ پانچ سال کے بعد اپنے بچے کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کوئی منصوبہ بندی کر رہے ہیں یا کوئی اور بڑا کام آپ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے زیادہ فنڈ جٹانا مشکل نہیں ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ محفوظ مستقبل کے لئے فائنانشیل پلاننگ صحیح سمت میں کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اچھے طریقہ سے فائنانشیل منصوبہ بندی کرتے ہیں تو تھوڑی رقم بھی ہر مہینہ میں سرمایہ کاری کر کے کئی طرح کی ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں۔

اس کے لئے کیپیٹل مارکیٹ میں کئی طرح کے متبادل ہیں جس میں سے ایک اچھا متبادل ایس آئی پی کے ذریعہ میوچول فنڈ میں سرمایہ کاری ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔

Loading...

میوچول فنڈ ہی کیوں؟ گھریلو شئیر بازار مسلسل نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے۔ ایسے میں بازار میں کئی ایسے ایکویٹی میوچول فنڈ ہیں جس نے لانچ کے بعد سے یا پچھلے 15 سے 20 سال میں 20 فیصدی یا اس سے بھی زیادہ کی سالانہ کی شرح سے ریٹرن دیا ہے۔ جو سرمایہ کار تھوڑا رسک لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے لئے یہ ایک بہتر متبادل ہے۔

womenmoney

کیسے ہوں گے 5 سال میں 15 لاکھ روپئے: اسکارٹ سیکورٹی کے ریسرچ سربراہ آصف اقبال کہتے ہیں کہ بہتر ایکویٹی فنڈ میں ہر ماہ 15 ہزار روپئے لگانے ہوں گے۔ اگر روزانہ کے خرچ سے 500 روپئے سرمایہ کاری کے لئے بچائیں تو یہ آسان ہو جائے گا۔ یہ سرمایہ کاری 5 سال تک کرنا ہو گی۔ یہاں اگر سالانہ 20 فیصدی ریٹرن کا تخمینہ لگائیں تو 5 سال میں سرمایہ کاری بڑھ کر تقریبا 16 لاکھ روپئے ہو جائے گی۔  یہاں 5 سال میں آپ کل 9 لاکھ روپئے سرمایہ کاری کریں گے جو بڑھ کر 16 لاکھ ہوگی۔ آپ کو کل 7 لاکھ روپئے کی اضافی آمدنی ہو گی۔

Loading...