ہوم » نیوز » معیشت

ٹاٹا بنام مستری کیس:ٹاٹاسنزکے چیئرمین بن سکتے ہیں سائرس مستری،این سی ایل اے ٹی نے سنایا فیصلہ

این سی ایل اے ٹی نے سائرس مستری کو ٹاٹا سنزکے چیئرمین کی حیثیت سے بحال کرنے کا فیصلہ سنایاہے

  • Share this:
ٹاٹا بنام مستری کیس:ٹاٹاسنزکے چیئرمین بن سکتے ہیں سائرس مستری،این سی ایل اے ٹی نے سنایا فیصلہ
این سی ایل اے ٹی نے سائرس مستری کو ٹاٹا سنزکے چیئرمین کی حیثیت سے بحال کرنے کا فیصلہ سنایاہے

ٹاٹا سنز کے چیئرمین کی حیثیت سے جلدہی سائرس مستری کی دوبارہ تقرری ہوسکتی ہے۔نیشنل کمپنی لاء اپیلیٹ ٹریبونل یعنی این سی ایل اے ٹی نے آج سائرس مستری کوہٹانے کے خلاف دائرکردہ ٹاٹا-مستری کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سائرس مستری کوہٹانے کے فیصلہ کوکالعدم قراردیاہے۔تاہم ، این سی ایل اے ٹی کا یہ حکم 4 ہفتوں کے بعد ہی نافذ کیاجاسکے گا۔ اس طرح سے،اس معاملہ میں آئندہ 4 ہفتوں کے دوران ٹاٹا گروپ سے سپریم کورٹ سے رجوع ہوسکتاہے۔


این سی ایل اے ٹی نے سائرس مستری کو ٹاٹا سنزکے چیئرمین کی حیثیت سے بحال کرنے کا فیصلہ سنایاہے۔ این سی ایل اے ٹی نے این چندرشیکھرن کی تقرری کو کالعدم قراردیاہے۔ این سی ایل اے ٹی نے مستری کو کمپنی سے ہٹانے سے انکارکردیاہے۔یادرہے کہ 9 جولائی کو، این سی ایل ٹی نے سائرس مستری کی درخواست مسترد کردی تھی۔ این سی ایل ٹی کے اس حکم کو سائرس مستری نے چیلنج کیا تھاکہ سائرس مستری کواکتوبر2016 میں عہدے سے ہٹادیاگیا تھا۔ سائرس مستری 2012 میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین بنے تھے۔


ٹاٹا بنام مستری کیس:ٹاٹا سنزکے چیئرمین بن سکتے ہیں سائرس مستری،این سی ایل اے ٹی نے سنایا فیصلہ
ٹاٹا بنام مستری کیس:ٹاٹا سنزکے چیئرمین بن سکتے ہیں سائرس مستری،این سی ایل اے ٹی نے سنایا فیصلہ


آئکن انویسٹمنٹ کے انیل سنگھوی کا خیال ہے کہ ٹاٹا گروپ کے شیئر ہولڈروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سی این بی سی آواز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسٹاک خریدنے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی سائرس مستری کے حق میں ہی یہ فیصلہ آنے کے امکانات ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹاٹا گروپ جلد ہی کسی بڑے ردوبدل کی توقع نہیں کررہاہے۔

مستری نے رتن ٹاٹا کے ریٹائر ہونے کے بعد 2012 میں چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔
مستری نے رتن ٹاٹا کے ریٹائر ہونے کے بعد 2012 میں چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔


سائرس مستری کو اچانک عہدے سے ہٹادیا گیاتھا۔ سائرس میستری ، جو ٹاٹا سنز کے چھٹے چیئرمین تھے کوڈرامائی طور پراکتوبر2016 میں اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ مستری نے رتن ٹاٹا کے ریٹائر ہونے کے بعد 2012 میں چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے بعد ، ٹی سی ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ، این چندرشیکرن کو ٹاٹا سنز کا نیا چیئرمین بنا دیا گیا۔

سائرس مستری کو اکتوبر 2016 میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کی حیثیت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے دو ماہ بعد ، مستری کی جانب سے ، اس کے کنبے کی دو سرمایہ کاری کمپنیوں - سائرس انویسٹمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ اور سٹرلنگ انویسٹمنٹ کارپوریشن نے ، نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل (این سی ایل ٹی) کے ممبئی بنچ میں ٹاٹا سنزکے فیصلے کو چیلنج کیا۔ان کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ مستری کو ہٹانے کا فیصلہ کمپنیزایکٹ کے قواعد کے مطابق نہیں تھا، لیکن جولائی 2018 میں این سی ایل ٹی نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔ اس کے بعد ، مستری نے خود این سی ایل ٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔

First published: Dec 18, 2019 06:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading