ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو ہے ہندوستان میں اسٹریمنگ سروس کی کامیابی کا راز: نیٹ فِلکس

معروف اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فِلکس کے بانی اورشریک سی ای او، ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہےکہ ہندوستان میں ڈیٹا کی قیمتوں میں ڈرامائی گراوٹ کے پیچھے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں نیٹ فِلکس جیسی متعدد اسٹریمنگ سروس کامیاب ہوپائی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 13, 2021 12:31 AM IST
  • Share this:
ریلائنس جیو ہے ہندوستان میں اسٹریمنگ سروس کی کامیابی کا راز: نیٹ فِلکس
ریلائنس جیو ہے ہندوستان میں اسٹریمنگ سروس کی کامیابی کا راز: نیٹ فِلکس

نئی دہلی: معروف اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فِلکس کے بانی اور شریک سی ای او، ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ ہندوستان میں ڈیٹا کی قیمتوں میں ڈرامائی گراوٹ کے پیچھے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں نیٹ فِلکس جیسی متعدد اسٹریمنگ سروس کامیاب ہوپائی ہیں۔ فارچیون انڈیا کے ساتھ ایک خاص انٹرویو میں انہوں نے یہ بات کہی۔


انہوں نے کہا کہ مہنگی ڈیٹا قیمتوں کی وجہ سے ہندوستان کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی ڈیٹا مارکٹوں میں ہوتا تھا، ریلائنس جیو کی لانچنگ کے بعد صرف 4 برسوں کی مدت میں ہندوستان دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا بازار میں سے ایک تصورکیا جانے لگا۔ ریلائنس جیو کی تعریف کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگزکہتے ہیں کہ جیو ڈیٹا سیکٹر میں جو تبدیلی لے کر آیا ہے اس کی وجہ سے ہی نیٹ فِلکس کا بزنس چلتا ہے، ورنہ ہم کامیاب نہیں ہوتے۔


ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز نے کہا’’ ہم خوش قسمت تھے کہ جب ہم نے کانٹنٹ پروڈکشن میں سرمایہ کاری کی شروعات کی، اسی وقت کچھ دیگر لوگ انٹرنیٹ میں سرمایہ کاری کررہے تھے۔
ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز نے کہا’’ ہم خوش قسمت تھے کہ جب ہم نے کانٹنٹ پروڈکشن میں سرمایہ کاری کی شروعات کی، اسی وقت کچھ دیگر لوگ انٹرنیٹ میں سرمایہ کاری کررہے تھے۔


ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز نے کہا’’ ہم خوش قسمت تھے کہ جب ہم نے کانٹنٹ پروڈکشن میں سرمایہ کاری کی شروعات کی، اسی وقت کچھ دیگر لوگ انٹرنیٹ میں سرمایہ کاری کررہے تھے۔‘‘ بتا دیں کہ نیٹ فِلکس کو ہندستان میں ابھی پانچ سال پورے ہوئے ہیں۔’’ ایسا کوئی بھی ملک نہیں ہے، جو دنیا کے سب سے مہنگے ڈیٹا کو دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا میں بدل پایا ہو، وہ بھی صرف چار سال میں۔ ساتھ ہی دنیا کی سب سے کم ڈیٹا کھپت کی مارکٹ کو، دنیا کی سب سے زیادہ کھپت والی مارکٹ میں سے ایک بنا پایا ہو۔ ہندوستان میں انٹرنیٹ کے شعبہ یہ تبدیلی غیر معمولی ہے۔‘‘ ریڈ ہیسٹنگزکا ماننا ہے کہ ریلائنس جیوکمپنی دنیا میں غیر معمولی اور قابل تعریف تبدیلی لے آئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 12, 2021 04:18 PM IST