ملک بھر میں لاک ڈوان کے دوران روزمرہ کی ضروریات میں استعمال ہونے والے اشیاء کی کمی نہ ہونے دینے کےمرکزی حکومت کی یقین دہانی کے درمیان کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے لئے سیاست داں اور رضاکار تنظیمیں مالی تعاون پیش کررہی ہے۔ ایسے میں نیٹ ورک 18 کے صحافیوں اور ملازمین نے بھی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر راہل جوشی نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے۔ راہل جوشی نے عوام بھی اپیل ہے کہ وہ نیٹ ورک18 کی مہم IndiaGives کاحصہ بنیں ۔
Network18 journalists and employees are voluntarily contributing one day's salary to the @PMOIndia Relief Fund to support the daily wage earners who have been hit the hardest by the COVID-19 crisis. You can also contribute to the cause. #IndiaGiveshttps://t.co/UDzwA1E4VZpic.twitter.com/oR4j7KqiGJ
کورونا وائرس یا کووڈ -19 کی وباء پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے طورپر پورے ملک میں لاک ڈوان اور کرفیو کے نفاذ کے سبب عوام بالخصو ص یوم مزدور وں کو پریشانیوں کا سامناہے ۔ ایسے میں نیٹ ورک18 نے فیصلہ کیاہے۔ وہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دیں گے تاکہ حکومت یومیہ مزدوری کرنے والے افراد کی مالی پریشانیوں کو دور کرسکیں۔ اس سلسلہ میں نیٹ ورک 18 نے انڈیا گیوز مہم کا آغاز کیاہے۔ آپ بھی اس مہم کا حصہ بن کر وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دے سکتے ہیں۔
ملک کے لئے بڑا چیلنج بن رہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی مختلف فریقین کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے منگل کو پرنٹ میڈیا کے سربراہان سے اس بارے میں تفصیل سے گفت و شنید کی۔ويڈيو کانفرنس کے ذریعے ہوئی اس بحث میں ملک کے کئی پرنٹ میڈیا اداروں کے سربراہان نے حصہ لیا اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس سے جنگ میں حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیر اعظم کورونا وائرس کی وجہ پیدا ہوئی صورتحال کے تعلق سے سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ سبھی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پیر کو پہلے الیکٹرانک میڈیا اور بعد میں صنعت کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی تھی۔ ان بات چیت کے دوران یہ بات بھی ابھر کر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم کو وقت وقت پر ہم وطنوں کو اس بارے میں خطاب کرتے رہنا چاہئے. یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے وزیراعظم ممودی آج شام 8 بجے دوبارہ ہم وطنوں سے خطاب کریں گے اور ان کے ساتھ اس بارے میں کئی اہم باتیں بھی مشترک کریں گے۔
پی ایم مودی نے کورونا سے جنگ میں پیر کو میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کو اس طویل جنگ میں صحیح معلومات دے کر لوگوں کو بیدار کرنا ہوگا جس سے ان میں منفی خیالات نہ آئیں اور ملک میں افرا تفری کا ماحول نہ بنے۔اس سلسلہ میں وزیراعظم نریند رمودی نے نیٹ ورک 18 کی بھی ستائش کی تھی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جنتا کرفیو کے دوران ٹویٹ کرکے نیٹ ورک 18 کو مبارکباد پیش کی تھی
کورونا کے وبائی صورتحال اختیار کرنے کی وجہ سے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاک داؤن کردیا گیا ہے۔ پیر کو کچھ لوگوں کی طرف اس کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد مسٹر مودی نے لوگوں سے اس پر سختی سے عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کو کہا تھا۔ آج کے اپنے خطاب میں شاید وہ لوگوں سے لاک داؤن پر مکمل طور عمل کرنے کی درخواست کریں گے۔ اس سے پہلے جمعرات کو اپنے خطاب میں انہوں نے لوگوں سے اتوار کو 14 گھنٹے کے جنتا کرفیو میں شامل ہونے کے لئے کہا تھا۔ لوگوں نے اس پر تقریباً سو فیصد عمل بھی کیا تھا
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔