உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Network18 Q3 Results : تیسری سہ ماہی میں 54 فیصد سے زیادہ منافع

    Network18 Q3 Results : تیسری سہ ماہی میں 54 فیصد سے زیادہ منافع

    Network18 Q3 Results : تیسری سہ ماہی میں 54 فیصد سے زیادہ منافع

    کمپنی نے 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 373 کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع کمایا ہے۔ یہ کسی ایک سہ ماہی میں اب تک کا سب سے زیادہ آپریٹنگ منافع ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ  (Network18 Media & Investments Ltd.) نے منگل یعنی 18 جنوری 2022 کو موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے نتائج جاری کردئے ہیں ۔ دسمبر 2021 کو ختم ہوئی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا کنسولیٹیڈ نیٹ پرافٹ  (Consolidated Net Profit) 54 فیصدی کے اچھال کے ساتھ 307 کروڑ روپے پر پہنچ گیا ۔ پچھلی سہ ماہی میں حاصل 7.5 کروڑ روپے کے ٹیکس کریڈٹ (Tax Credit) کو جوڑ دیا جائے تو یہ اضافہ 60 فیصدی ہوجائے گا ۔

      سالانہ بنیاد پر خالص منافع آٹھ فیصدی کم ہے ، جو پچھلی مرتبہ 333 کروڑ روپے تھا ۔ دراصل پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 99.4 کروڑ روپے کا ٹیکس ریورسل ملا تھا ۔ اگر ٹیکس کریڈٹ کو ہٹا دیں تو ایئر آن ایئر منافع میں 31 فیصدی کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

      سہ ماہی در سہ ماہی میں کنسولٹیڈ آپریٹنگ ریوینیو 19 فیصدی بڑھ کر 1657 کروڑ روپے رہا ۔ سالانہ بنیاد پر ٹی وی انٹرٹینمنٹ اور نیوز دونوں کاروبار میں اشتہارات سے ہوئی آمدنی میں 17 فیصدی کا مضبوط اضافہ درج کیا گیا ۔ ڈیجیٹل نیوز میں اشتہارات سے آمدنی مالی سال 2020 کے مقابلہ میں دوگنے سے زیدہ تیزی سے بڑھی ہے ۔

      سہ ماہی بزنس پرفارمنس پر چیئر مین عادل زینل بھائی نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے پچھلے کئی سالوں میں دیکھا ہے کہ کنٹنیٹ کنزیوم کرنا صارفین کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے ۔ وہ زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ بشرطیکہ انہیں کم قیمت پر بہترین مواد حاصل ہو ۔ ساتھ ہی کہا کہ ٹی وی اور ڈیجیٹل دونوں کے ایک ساتھ بڑھنے پر صارفین تیزی سے پلیٹ فارم ایگریسٹک بن رہے ہیں ۔

      نیٹ ورک میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا اسٹاک 18 جنوری 2022 کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر اپنے پچھلے کلوزنگ پرائس سے 1.6 روپے کی گراوٹ کے ساتھ 89.8 روپے  (Network18 Media & Investment Ltd. Stock Price)  پر بند ہوا ۔ کمپنی کے شیئروں نے پچھلے ایک سال کے دوران 146 فیصد کا مضبوط ریٹرن دیا ہے ، لیکن پچھلے ایک مہینے میں اس نے سپاٹ کاروبار کیا ہے ۔
      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: