உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Price Today: پیٹرول ڈیزل کے نئے ریٹ جاری، جانیے آپ کے شہر میں کتنی ہے آج کی قیمت؟

    پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے حکومت نیا پلان تیار کررہی ہے۔ ہندوستان کروڈ آئیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے دیگر اہم اکنامک وسائل کے ساتھ تال میل کرکے اپنے منصوبہ بند تیل ذخائر سے تیل کی نکاسی کے پلان پر کام کررہا ہے۔

    • Share this:
      Petrol Price Today 4 January: سرکاری تیل کمپنی انڈین آئیل (IOCL) نے آج کے لئے پیٹرول ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ منگل کو بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تقریباً ایک مہینے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق، قومی دارالحکومت دلی میں آج ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 95.41 روپے اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔
      یہاں چیک کریں گپنے شہر میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں

      -Delhi میں پیٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      -Mumbai میں پیٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      - Chennai میں پیٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Kolkata میں پیٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Luknow میں پیٹرول 95.28 روپے اور ڈیزل 86.80 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Gandhinagar میں پیٹرول 95.35 روپے اور ڈیزل 89.33روپے فی لیٹر پر ہے۔
      - Ranchi میں پیٹرول 98.52 روپے اور ڈیزل 91.56 روپے فی لیٹر پر ہے۔

      جلد مزید سستا ہوسکتا ہے پیٹرول ڈیزل
      پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے حکومت نیا پلان تیار کررہی ہے۔ ہندوستان کروڈ آئیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے دیگر اہم اکنامک وسائل کے ساتھ تال میل کرکے اپنے منصوبہ بند تیل ذخائر سے تیل کی نکاسی کے پلان پر کام کررہا ہے۔

      ہر دن 6 بجے بدلتی ہے قیمت
      بتادیں کہ ہر دن صبح چھ بجےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئے ریٹس لاگو ہوجاتے ہیں۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی قیمت دوگنی ہوجاتی ہے۔

      اس طرح پتہ کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت

      SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں جان سکتے ہیں
      آپ 92249 92249 نمبر پر SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو RSP<space>پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعے پیٹرول ڈیزل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو RSP 102072 لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا ہوگا۔ وہیں ایچ پی سی ایل صارفین HPPrice لکھ کر 9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت پتہ کرسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: