ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آج سے بڑی تبدیلی: تنخواہ، پنشن، ای ایم آئی ادائیگی کے نئے قوانین آج سے ہوں گے لاگو! جانئے تفصیلات

صارفین آج سے ہی ہفتے کے ساتوں دن نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس (NACH) خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس کی سہولیات صرف ہفتے کے دن یعنی پیر سے جمعہ تک صارفین کے لیے دستیاب تھی۔

  • Share this:
آج سے بڑی تبدیلی: تنخواہ، پنشن، ای ایم آئی ادائیگی کے نئے قوانین آج سے ہوں گے لاگو! جانئے تفصیلات
علامتی تصویر

آج یعنی1/اگست 2021 سے بینک صارفین کو اپنی تنخواہ یا پنشن کے کریڈٹ ہونے یا EMI ادائیگی جیسے اہم لین دین کے لیے کام کے دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس (NACH) کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔


صارفین آج سے ہی ہفتے کے ساتوں دن نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس (NACH) خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس کی سہولیات صرف ہفتے کے دن یعنی پیر سے جمعہ تک صارفین کے لیے دستیاب تھی۔


ای ایم آئی کو نہیں ملے گی چھٹی
ای ایم آئی کو نہیں ملے گی چھٹی


آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس (Shaktikanta Das) نے جون میں کریڈٹ پالیسی کے جائزے کے دوران اعلان کیا کہ ''صارفین یکم اگست 2021 سے ہفتے کے تمام دنوں میں اور چوبیس گھنٹے NACH کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔ ملک میں بینک صارفین کی سہولت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے‘‘۔

’’صارفین کی سہولت کو مزید بڑھانے کے لیے اور ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (RTGS) کی 24x7 دستیابی کا فائدہ اٹھانے کے لیے NACH کو اگست سے ہفتے کے تمام دنوں میں دستیاب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے‘‘۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے دو ماہانہ مانیٹری پالیسی کے جائزے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بنک صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

کیا ہوگا جب NACH چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگا؟

این اے سی ایچ میں کی گئی تبدیلیوں کے مطابق بینک صارفین کو اپنے تنخواہ یا پنشن کے لیے اپنے کام کے دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔اسی طرح اب تنخواہ  بھی آپ کو چھٹی کے دن مل پائے گی ۔ اس کے علاوہ ای ایم آئی بھی آپ کو چھٹی کے دن اداکرنے پڑے گا ۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Aug 01, 2021 09:32 AM IST