Rising India Summit 2023: امن گپتا نے کہا 'لوگوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیجٹ انڈسٹری میں کامیاب ہو سکتے ہیں ہندوستانی برانڈز'

رائزنگ انڈیا سمٹ 2023

رائزنگ انڈیا سمٹ 2023

رائزنگ انڈیا سمٹ 2023: نیوز18 نیٹ ورک پونا والا فنکارپ لمیٹڈ (سائرس پونا والا گروپ) کے ساتھ شراکت داری میں دو روزہ مارکی لیڈر شپ کنکلیو 'Rising India Summit 2023' جاری ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    رائزنگ انڈیا سمٹ 2023: نیوز18 نیٹ ورک پونا والا فنکارپ لمیٹڈ (سائرس پونا والا گروپ) کے ساتھ شراکت داری میں دو روزہ مارکی لیڈر شپ کنکلیو 'Rising India Summit 2023' جاری ہے۔ اس بار کے کنکلیو کا تھیم 'The Heroes of Rising India' رکھا گیا ہے، جس کا مقصد ہندوستانیوں کی غیر معمولی کامیابیوں پر روشنی ڈالنا ہے۔

    اس موقع پر ہیڈ فون، اسپیکر، ایئربڈ جیسی الیکٹرانک مصنوعات کی معروف کمپنی بوٹ (BoAt) کے شریک بانی اور سی ایم او امن گپتا نے کہا کہ لوگوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیجٹ انڈسٹری میں ہندوستانی برانڈز کامیاب ہو سکتے ہیں۔ گپتا نے کہا کہ ہم نے بدلتے ہوئے ہندوستانی صارفین پر یقین کیا اور ہندوستان میں پیدا ہوا ایک برانڈ بنایا۔

    Rising India Summit 2023: بی وی آر سبرامنیم نے کہا- ڈیجیٹل آرکیٹیکچر پر نہیں ہونی چاہیے کسی کی اجارہ داری

    Rising India Summit 2023: نتن گڈکری نے کہا، ہندوستان جلد ہی ایندھن برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا

    میک ان انڈیا سے پہلے 'ڈیزائن ان انڈیا' کی ضرورت
    اس سے پہلے کہ آپ میک ان انڈیا میں داخل ہوں، آپ کو 'ڈیزائن ان انڈیا' کی ضرورت ہے. "بنگلورو میں قائم الیکٹرک ٹو وہیلر بنانے والی کمپنی ایتھر انرجی (Ather Energy) کے شریک بانی اور سی ای او ترون مہتا نے کہا کہ میک ان انڈیا میں آنے سے پہلے آپ کو 'ڈیزائن ان انڈیا' کی ضرورت ہے.''

    پہلی ترغیب دوردرشن اور پی ایس ایل وی لانچ سے آئی
    چنئی میں قائم اسپیس ٹیک اسٹارٹ اپ اگنی کل کاسموس (AgniKul Cosmos) کے سری ناتھ روی چندرن نے کہا کہ میری پہلی ترغیب دوردرشن اور پی ایس ایل وی (PSLV) لانچ سے آئی۔ روی چندرن اسرو (ISRO) کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کو بڑے احترام سے دیکھتے ہیں۔


    الیکٹرانکس کی درآمدات نے سونے کی درآمدات کو پیچھے چھوڑا

    انڈیا الیکٹرانکس اینڈ سیمی کنڈکٹر ایسوسی ایشن کے وویک تیاگی نے کہا کہ "گزشتہ سال، ہندوستان کی الیکٹرانکس کی درآمدات نے سونے کی درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا۔"
    Published by:sibghatullah
    First published: