Nirmala Sitharaman Interview: منریگا کے مزدوروں کو بھی ملے گا پی ایم آواس یوجنا کا فائدہ: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن
Nirmala Sitharaman Interview: منریگا کے مزدوروں کو بھی ملے گا پی ایم آواس یوجنا کا فائدہ: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن
Nirmala Sitharaman Interview: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا کہ جل جیون مشن کی طرح منریگا میں روزگار تلاش کرنے والے دیہی مزدوروں کو بھی پی ایم آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کا فائدہ ملے گا۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا کہ جل جیون مشن کی طرح منریگا میں روزگار تلاش کرنے والے دیہی مزدوروں کو بھی پی ایم آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کا فائدہ ملے گا۔ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں پی ایم آواس یوجنا کے لئے 66 فیصد اضافے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
بجٹ کے بعد کسی بھی پرائیویٹ نیوز نیٹ ورک پر پہلا انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے منریگا کے لئے کم بجٹ مختص کرنے پر اپنا موقف پیش کیا اور کہا کہ منریگا ایک مانگ پر مبنی پروگرام ہے۔ اس سال کم الاٹمنٹ ریاستوں کی مانگ پر مبنی ہے۔ اگر مانگ میں اضافہ ہوتا ہے، تو گرانٹس کی سپلیمنٹری ڈیمانڈ میں منریگا بجٹ بڑھ سکتا ہے۔ بی ای اور آر ای کے پچھلے کچھ سالوں پر نظر ڈالیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے ۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ اسکیم (منریگا) کیلئے مختص رقم میں تقریباً ایک تہائی کی کمی کی گئی ہے۔ بدھ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پیش کردہ عام بجٹ کے مطابق 2023-24 کے لئے منریگا کے لئے 60,000 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جو پچھلے مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینہ سے تقریباً 32 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2022-23 میں حکومت نے بجٹ میں منریگا کے لیے 73000 کروڑ روپے مختص کئے تھے، جب کہ نظرثانی شدہ تخمینوں کے مطابق خرچ 89400 کروڑ روپے تھا۔
دوسری طرف وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی ) کے اخراجات میں 66 فیصد اضافہ کرکے 79000 کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اسکیم میں دیہی اور شہری غریبوں کو مکانات فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے اور اس کے اخراجات میں زبردست اضافہ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے اہمیت رکھتا ہے کہ یہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔