اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'گیم چینچر ثابت ہوگی پی ایم وکاس یوجنا...' بجٹ پر وزیراعظم مودی سے لگاتار بات ہوئی: نرملا سیتارمن

    'گیم چینچر ثابت ہوگی پی ایم وکاس یوجنا...' بجٹ پر وزیراعظم مودی سے لگاتار بات ہوئی: نرملا سیتارمن

    'گیم چینچر ثابت ہوگی پی ایم وکاس یوجنا...' بجٹ پر وزیراعظم مودی سے لگاتار بات ہوئی: نرملا سیتارمن

    Nirmala Sitharaman Interview: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ میں پی ایم وکاس یوجنا میں ایک امید دیکھ رہی ہوں، کیونکہ اس کا ایک بڑا بازار ہے اور اس کے لانچ کے ساتھ ہی ہم بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچے میں کامیاب ہوں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا کہ کووڈ-19 جیسی تمام عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہم نے اقتصادی اصلاحات کو جاری رکھا۔ بجٹ کے بعد کسی بھی پرائیویٹ نیوز نیٹ ورک پر پہلا انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت کو برقرار رکھنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مسلسل بات چیت ہوتی رہی ہے۔

      نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال کو سنبھالنے کیلئے میرے سامنے کوئی مثال نہیں تھی ۔ کچھ بھی ایسی مثال پہلے نہیں تھی، جس پر عمل کیا جاسکے ۔ وبا کے بعد ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت میں لگے رہے۔ بات چیت کی قیادت پی ایم مودی نے کی۔ انہوں نے ہم سے بات چیت جاری رکھی۔

      بجٹ 2023 سے متوقع اہم نتائج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کے ساتھ سیاحت میں ایک اہم تبدیلی دیکھنے کو ملے گی  ۔ یہ معیشت کو متحرک رکھنے کیلئے ایک اچھا طریقہ ہوگا۔

      انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ایم وکاس یوجنا میں ایک امید دیکھ رہی ہوں، کیونکہ اس کا ایک بڑا بازار ہے اور اس کے لانچ کے ساتھ ہی ہم بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچے میں کامیاب ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ سے پہلے سب کی رائے لی گئی تھی۔ مالی خساروں پر ریاستوں کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ بجٹ میں سب کا خیال رکھا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: ایڈیٹر ان چیف نیٹ ورک18 راہول جوشی کےساتھ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کا پہلا انٹرویو


      یہ بھی پڑھئے: مقررہ حد کے اندر ہے اڈانی گروپ میں ایس بی آئی اور ایل آئی سی کی سرمایہ کاری: وزیرخزانہ



      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں کہا تھا کہ مالی سال 2025-26 تک مالیاتی خسارہ 4.5 فیصد سے نیچے لایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں اگلے مالی سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کو 23.3 لاکھ کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں کو مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.5 فیصد تک کے مالیاتی خسارے کی اجازت ہوگی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: