وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان ، 10 بڑے بینکوں کا ہوگا انضمام ، سرکاری بینکوں کی تعداد 27 سے کم ہو کر 12 ہوئی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بینکنگ سسٹم میں بہتری آرہی ہے ۔ پی این بی میں اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹڈ بینک آف کامرس کا انضمام ہوگا۔

Aug 30, 2019 05:29 PM IST | Updated on: Aug 30, 2019 05:29 PM IST
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان ، 10 بڑے بینکوں کا ہوگا انضمام ، سرکاری بینکوں کی تعداد 27 سے کم ہو کر 12 ہوئی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان ، 10 بڑے بینکوں کا ہوگا انضمام

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بینکنگ سسٹم میں بہتری آرہی ہے ۔ پی این بی میں اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹڈ بینک آف کامرس کا انضمام ہوگا ۔ اس انضمام کے بعد بننے والا بینک ملک کا دوسرا سب سے بڑا سرکاری بینک ہوگا ۔ علاوہ ازیں انڈین بینک کا انضمام الہ آباد بینک کے ساتھ ہوگا اور کینرا بینک کا انضمام سنڈیکیٹ بینک کے ساتھ ہوگا ۔ آپ کو بتادیں کہ دو سال میں سرکاری بینکوں کی تعداد 27 سے کم ہو کر 12 ہوگئی ہے ۔

بینکوں سے کہا گیا ہے کہ بینک برانچوں میں مطلوبہ تعداد میں افسران اور ملازمین دستیاب رہیں تاکہ صارفین کو رقم جمع کرنے اور نکالنے ، لون لینے یا دیگر بینکنگ خدمات حاصل کرنے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو ۔ نیشنلائزڈ بینکوں کی بورڈ کمیٹی بینکوں کے جی ایم اور اس سے سینئر افسران کی پرفارمینس پر نظر رکھیں گے ۔

Loading...

پنجاب نیشنل بینک میں او بی سی بینک اور یونائیٹڈ بینک کا انضمام ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب نیشنل یبنک ملک کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہوگا ۔ کل 1794526 کروڑ روپے کا بزنس ہوگا ۔

کینرا بینک کے ساتھ سنڈیکیٹ بینک کا انضمام ہوگا ۔ یہ ملک کا چوتھا سب سے بڑا سرکاری بینک بن جائے گا ۔ انضمام کے بعد کینرا بینک کا بزنس 1520295 کروڑ روپے کا ہوگا ۔

یونین بینک آف انڈیا کے ساتھ آندھرا بینک اور کارپوریشن بینک کا انضمام ہوگا ۔ یہ ملک کا پانچوں سب سے بڑا بینک ہوگا ۔ اس کا بزنس بڑھ کر 14.95 لاکھ کروڑ کا ہوجائے گا ۔

انڈین بینک کے ساتھ الہ آباد بینک کا انضمام ہوگا ۔ یہ ساتواں سب سے بڑا بینک ہوگا ۔ اس کا بزنس بڑھ کر 8.08 لاکھ کروڑ روپے کا ہوجائے گا ۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 23 اگست کو انڈسٹریز کیلئے راحت پیکج کا اعلان کیا تھا ۔ اب آر بی آئی سے ملی رقم کا ایک حصہ معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کیلئے خرچ کیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس سلسلہ میں اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بینکوں میں جلد سے جلد 70000 کروڑ روپے کی پونجی ڈالی جائے گی ۔

Loading...