ممبئی۔ آج نیتا مکیش امبانی (Mukesh Ambani) کلچرل سینٹر یعنی NMACC کا شاندار افتتاح ہو رہا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی مکیش امبانی اور ان کی بیٹی ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ (RRVL) کی ڈائریکٹر ایشا امبانی Isha Ambani) وینیو پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ اجے پیرامل بھی نظر آئے۔ دوسری بڑی شخصیات بھی یہاں پہنچنا شروع ہو گئیں۔ اہم ناموں کی بات کریں تواہم ناموں کا ذکر کرتے ہوئے ان میں اسپائیڈرمین فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ٹام ہالینڈ ، اداکارہ زینڈایا، انوشکا ڈانڈیکر نظر آئے۔
اگرچہ مہمانوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ مشہور فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ہم نے یہ ویڈیوز آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں ۔
ریلائنس فاؤنڈیشن درشتی نے کمزور برادریوں کی فلاح و بہبود کے 20 سال کیےمکمل، مراٹھی میں لانچ کیا بریل اخبارWPL 2023: نیتا امبانی بولیں، نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا ویمنز پریمئر لیگIPL 2023 GT vS CSK:گجرات ٹائٹنز کا چنئی سپر کنگس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےگیندبازی کا فیصلہمکیش امبانی، ایشا امبانئ اور اجے پیرامل کے ساتھ۔
آکاش امبانی اپنی اہلیہ شلوکا امبانی کے ساتھ پہنچے۔
اننت امبانی اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔
انوشکا ڈانڈیکر NMACC پہنچ گئیں۔
فلم اسپائیڈرمین میں اسپائیڈرمین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ٹام ہالینڈ کو آج ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کے لیے آئے ہیں۔
امریکی اداکارہ زینڈایا ٹام ہالینڈ کے ساتھ نجی طیارے میں ممبئی پہنچی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گی۔
اس پروگرام میں شرکت کے لیے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کا کنبہ بھی پہنچا۔
راہل ویدھیا اور دشا پرم
سابق ہندوستانی کرکٹر یووراج سنگھ اپنی اہلیہ ہیزل کیچ اور ساگاریکا گھاٹسے کے ساتھ NMACC پہنچے۔
اس تقریب میں اداکارہ سونم کپور نے بھی شرکت کی۔
اداکارہ نیتو کپو (رنبیر کپور کی ماں) بھی NMACC پہنچیں۔
(Disclaimer :نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔