نیتی آیوگ کے نائب صدر سمن بیری نے ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی کے اندازوں پر کیا اطمینان کا اظہار
نیتی آیوگ کے نائب صدر سمن بیری نے ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی کے اندازوں پر کیا اطمینان کا اظہار
جھارکھنڈ میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں رانچی سمیت لگ بھگ 12 سے 14 ضلع ہیں، جو ریاست کو مسلسل ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) میں بہتری حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
نیتی آیوگ کے نائب صدر سمن بیری نے موجودہ غیر یقینی عالمی منظرنامہ کے باوجود ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی کے اندازوں پر بدھ کو اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ موجودہ جدوجہد (یوکرین میں) اور دوسری طرف کوویڈ-19 کے بعد کے حالات کے باوجود ہندوستان کی جی ڈی پی شرح 6.5 فیصد ہوگی۔
بیری ایکس ایل آر آئی اسکول آف مینجمنٹ کی جانب سے منعقدہ ’ہندوستان کے ایس ڈی جی مقامی ماڈل پر مسلسل ترقی‘ پر 9ویں ڈاکٹر ورگیس کورین میموریل لیکچر میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر جمشید پور پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے جی ڈی پی کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے اور حکومت 2022-23 میں اس اعداد و شمار کو حاصل کرنے کا نشانہ رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
جھارکھنڈ میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں رانچی سمیت لگ بھگ 12 سے 14 ضلع ہیں، جو ریاست کو مسلسل ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) میں بہتری حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ بیری نے کہا کہ ریاست کے صحت، صفائی اور تعلیمی شعبوں سمیت سرکاری اسکیمات پر قریبی نگرانی کے ساتھ عمل درآمد اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔