உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کو جام سے نجات دلانے پر 52 ہزار کروڑ روپے ہوں گے خرچ : نتن گڈکری

    دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی اور جام ہے جس سے ان کی وزارت مسلسل چھٹکارا پانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      مرکزی وزیرر روڈ ٹرانسپورٹ کے نتن گڈکری (Nitin Gadkari) نے کہا ہے کہ دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی اور بھیڑ ہے اور وہ قومی دارالحکومت کو ان سے نجات دلانے پر 52 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ بدھ کو یہاں دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی اور جام ہے جس سے ان کی وزارت مسلسل چھٹکارا پانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
      انہوں نے کہا کہ دہلی کو دہرادون ، ہری دوار ، چنڈی گڑھ ، میرٹھ ، جے پور ، کٹرا جیسے شہروں سے جوڑنے کے لیے بہترین سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ دہلی کے باہر سڑکیں بنائی گئی ہیں تاکہ دہلی میں کوئی آلودگی نہ ہو تاکہ دوسری ریاستوں کو جانے والی گاڑیاں دہلی کے باہر سے آمد و رفت کریں اور دہلی میں داخل نہ ہوں ، اس سے دہلی میں آلودگی کم ہو جائے گی اور یہاں جام بھی کم ہوگا۔
      نتن گڈکری (Nitin Gadkari) نے کہا کہ دہلی سے کٹرا کے درمیان ایکسپریس وے بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے دہلی-کٹرا کے درمیان فاصلہ چھ گھنٹے میں طے کیا جاسکتا ہے اور یہ کام دو سال میں مکمل ہوجائے گا۔

      انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ بہتر سڑکوں کی تعمیر اور شہری فاصلے کو کم کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں اس طرح بنائی گئی ہیں کہ دہلی سے چنڈی گڑھ دو گھنٹے میں ، دہلی سے دہرادون دو گھنٹے میں دہلی سے ہری دوار ڈیڑھ گھنٹے میں اور دہلی سے میرٹھ کی مسافت 40 منٹ میں طے کی جاسکے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: