بڑی خبر! 6 دن بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوئی یہ تبدیلی، جانیں آج کی قیمت

خام تیل کی قیمتوں میں ہوئی گراوٹ کا اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھ کر پوری امید ہے کہ خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ جاری رہے گا۔

May 15, 2019 11:24 AM IST | Updated on: May 15, 2019 11:31 AM IST
بڑی خبر! 6 دن بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوئی یہ تبدیلی، جانیں آج کی قیمت

علامتی تصویر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل سستی ہو رہی تھیں۔ جس کے بعد آج چھ دن کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پچھلے چھ دن میں دہلی میں پٹرول  1.82  روپئے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

 خام تیل کی قیمتوں میں ہوئی گراوٹ کا اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔  موجودہ حالات کو دیکھ کر پوری امید ہے کہ خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ جاری رہے گا۔

انڈین آئل (آئی او سی) کی ویب سائٹ کے مطابق، بدھ کو دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.15 روپئے فی لیٹر سے گر کر 71.73 روپئے پر آ گئی ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت گر کر 76.79 روپئے فی لیٹر ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 73.25 روپئے اور ڈیزل 67.61 روپئے فی لیٹر ہے۔ جبکہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 73.88 روپئے اور ڈیزل 69.61 روپئے فی لیٹر ہے۔

Loading...

Loading...