خوش خبری! ستمبر مہینے کے دوسرے دن بھی نہیں بڑھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کے لئے صارفین کو بالترتیب 72.01 روپئے، 77.67 روپئے، 74.71 روپئے اور 74.80 روپئے فی لیٹر دینے پڑ رہے ہیں۔

Sep 02, 2019 11:23 AM IST | Updated on: Sep 02, 2019 11:23 AM IST
خوش خبری! ستمبر مہینے کے دوسرے دن بھی نہیں بڑھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت

فائل فوٹو

ستمبر مہینے کے دوسرے دن عام لوگوں کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت ملی ہے۔ پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پچھلے چار دن سے پٹرول کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا تو وہیں، ڈیزل کی قیمت مسلسل تین دن سے مستحکم ہے۔ خام تیل کی قیمت میں جاری معمولی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے گھریلو بازار میں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں استحکام برقرار ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کے لئے صارفین کو بالترتیب 72.01 روپئے، 77.67 روپئے، 74.71 روپئے اور  74.80 روپئے فی لیٹر دینے پڑ رہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف، ان چاروں بڑے شہروں میں صارفین کو ڈیزل کے لئے بالترتیب 65.25 روپئے، 68.41 روپئے، 67.63 روپئے اور 68.94 روپئے فی لیٹر دینے پڑ رہے ہیں۔

Loading...

Loading...