خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے آج ملی راحت، جانیں نئی قیمت

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، بدھ کو دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کے لئے صارفین کو بالترتیب 70.51 روپئے، 76.15 روپئے، 72.75 روپئے اور 73.19 روپئے فی لیٹر ادا کرنے پڑ رہے ہیں

Jul 03, 2019 10:29 AM IST | Updated on: Jul 03, 2019 10:29 AM IST
خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے آج ملی راحت، جانیں نئی قیمت

علامتی تصویر

بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں جاری اتھل پتھل کے مدنظر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔ تاہم، بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ چھ دنوں میں دہلی میں پٹرول کی قیمت 46 اور ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر بڑھی ہے۔

وہیں، کولکتہ میں پٹرول 44 اور ڈیزل 41 ، ممبئی میں پٹرول 40 اور ڈیزل 41 اور چنئی میں پٹرول 42 اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Loading...

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، بدھ کو دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کے لئے صارفین کو بالترتیب 70.51 روپئے، 76.15 روپئے، 72.75 روپئے اور 73.19 روپئے فی لیٹر ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ وہیں، ان شہروں میں ڈیزل کے لئے صارفین کو بالترتیب 64.33 روپئے، 67.40 روپئے، 66.23 روپئے اور 67.96 روپئے فی لیٹر کی ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Loading...