ہوم » نیوز » معیشت

خوش خبری! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 31 ویں دن کوئی اضافہ نہیں ہوا

گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 41 روز سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2020 10:44 AM IST
  • Share this:
خوش خبری! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 31 ویں دن کوئی اضافہ نہیں ہوا
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر یوروپی ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی دوسری لہر میں تیزی کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی سے گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل 31 ویں دن کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ یوروپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ساتھ اب بہت سے ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن 5 نومبر سے شروع ہوگا اور 2 دسمبر تک چار ہفتوں تک چلے گا۔ اس سے ایندھن کی کھپت متاثر ہوگی۔


گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 41 روز سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ تاہم ، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ نہیں ہیں۔ امریکہ میں تیل اسٹوریج اور مانگ پر تشویش کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ برقرار ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے بھی مانگ میں کمی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔


تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی انڈین آئل کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.95 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔


آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے:

میٹرو شہروں میں ڈیزل۔ پٹرول

دہلی: 70.46 81.06

ممبئی: 76.86 87.74

کولکتہ: 73.99 82.59

چنئی: 75.95 84.14
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 02, 2020 10:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading