உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    mParivahan: گاڑی چلانے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنا ضروری نہیں؟ کیا ہے حقیقت؟

    Youtube Video

    mParivahan ایپ پر کوئی فرد کی ملکیت میں یا فرد کے زیر استعمال متعدد گاڑیاں شامل کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اپنی بیوی کے ذریعہ رجسٹرڈ گاڑی چلانے والا شوہر اپنی ایپ پر گاڑی کی تفصیلات بھی شامل کرسکتا ہے۔ اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات متعدد موبائل ڈیوائسز میں شامل کی جا سکتی ہیں۔

    • Share this:
      سال 1989 کے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کی بنیاد پر مرکزی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ڈرائیونگ لائسنس یا آر سی (رجسٹریشن کارڈ) بک ساتھ رکھنا ضروری نہیں ہے۔ اس کے بجائے آپ ان دستاویزات کو mParivahan موبائل ایپ میں اسٹور کر سکتے ہیں اور پوچھے جانے پر انہیں حکام کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ یہ 100 فیصد قابل قبول، مستند اور صارفین کے لیے آسان ہے۔

      اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات mParivahan ایپ میں شامل کرنے کا آسان مرحلہ وار عمل یہ ہے:

      مرحلہ 1: سب سے پہلے، Google Play Store سے mParivahan ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

      مرحلہ 2: اپنا موبائل نمبر استعمال کرکے سائن اپ کریں۔ آپ کو ایک OTP ملے گا۔ ایپ میں داخل ہوں اور رجسٹر ہوں۔

      مرحلہ 3: اب، آپ کے پاس دو انتخاب ہیں - DL (ڈرائیونگ لائسنس) اور RC (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ)۔

      مرحلہ 4: اپنا DL نمبر درج کریں۔

      مرحلہ 5: ورچوئل ڈی ایل بنانے کے لیے، "میرے ڈیش بورڈ میں شامل کریں" پر کلک کریں۔

      مزید پڑھیں: پاکستان وزیر اعظم Imran Khan کو آج اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا

      مرحلہ 6: DOB درج کریں اور آپ کا DL آپ کے 'ڈیش بورڈ' میں شامل کر دیا جائے گا۔

      اسکرین کے اوپری حصے میں اپنا ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس دیکھنے کے لیے ڈیش بورڈ بٹن پر کلک کریں۔ ایک بار جب آپ اس پر کلک کریں گے تو آپ کے DL کی مکمل تفصیلات اور ایک QR کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔ یہ کوڈ حکام کے ذریعہ مخصوص دستاویزات کی تمام مطلوبہ معلومات کو اسکین کرنے اور حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی اپنی گاڑیوں کی آر سی بک کی تفصیلات بھی ایپ میں شامل کر سکتا ہے۔

      Dhoni Left Captaincy: ایم ایس دھونی نے CSK کی کپتانی پر لیا بڑا فیصلہ، Ravindra Jadeja کو سونپی کمان

      mParivahan ایپ پر کوئی فرد کی ملکیت میں یا فرد کے زیر استعمال متعدد گاڑیاں شامل کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اپنی بیوی کے ذریعہ رجسٹرڈ گاڑی چلانے والا شوہر اپنی ایپ پر گاڑی کی تفصیلات بھی شامل کرسکتا ہے۔ اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات متعدد موبائل ڈیوائسز میں شامل کی جا سکتی ہیں۔

      mParivahan ایپ کو ڈیجیٹل انڈیا انیشی ایٹو کے تحت بنایا گیا ہے تاکہ معلومات کی تصدیق سے متعلق عمل کو ہموار اور کم بوجھل بنایا جا سکے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: