ہوم » نیوز » معیشت

مکیش امبانی کی تنخواہ میں پچھلے 12سال سے نہیں ہوا کوئی اضافہ، جانئے کتنی ہے ان کی تنخواہ

ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین و ایم ڈی مکیش امبانی نے اپریل 2020 کے آخر میں اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • Share this:
مکیش امبانی کی تنخواہ میں پچھلے 12سال سے نہیں ہوا کوئی اضافہ، جانئے کتنی ہے ان کی تنخواہ
مکیش امبانی کی تنخواہ میں پچھلے 12سال سے نہیں ہوا کوئی اضافہ، جانئے کتنی ہے ان کی تنخواہ

نئی دہلی۔ ملک کے سب سے امیر صنعتکار مکیش امبانی (Mukesh Ambani) کی تنخواہ میں اس سال کسی طرح کا کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ان کی سالانہ تنخواہ 12 سال سے 15 کروڑ روپئے کی سطح پر بنی ہوئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ (RIL) کے چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کورونا بحران کے پیش نظر اس مالی سال تنخواہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مکیش امبانی نے 2008-09 سے تنخواہ، الاوئنس اور کمیشن ملا کر اپنے محنتانے (Remuneration)  کو سالانہ 15 کروڑ روپئے پر ہی برقرار رکھا ہے۔


مکیش امبانی اب تک سالانہ 24 کروڑ روپئے سے زیادہ چھوڑ چکے ہیں۔ وہیں، ان کے چچازاد بھائی نکھل (Nikhil) اور ہتل میسوانی (Hital Meswani) سمیت کمپنی کے سبھی ہول ٹائم ڈائریکٹروں کے محنتانے میں اکتیس مارچ 2019 کو اختتام مالی سال کے دوران اچھا خاصا اضافہ ہوا تھا۔ کمپنی نے اپنی 2019-20 کے لئے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 (COVID-19) وبا کے پیش نظر ملک پر وسیع سماجی اور معاشی اثر ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر مکیش امبانی نے اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین و ایم ڈی مکیش امبانی نے اپریل 2020 کے آخر میں اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت کمپنی کے زیادہ تر ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے لے کر 50 فیصدی تک کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق، دیگر ایگزیکٹیو ڈائریکٹروں نے بھی اپنا محنتانہ 50 فیصدی تک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتا دیں کہ مالی سال 2019-20 کے لئے مکیش امبانی کو ملے محنتانے میں 4.36 کروڑ کی تنخواہ اور الاونس شامل ہے۔


مالی سال 2018-19 میں انہیں 4.45 کروڑ روپئے کی تنخواہ اور الاونس ملے تھے۔ مکیش امبانی کا کمیشن اماونٹ 2019-20 میں 9.53 کروڑ روپئے رہا۔ کمپنی کے مطابق، مکیش امبانی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تب تک تنخواہ نہیں لیں گے جب تک ان کی کمپنی اور باقی سبھی کاروبار پھر سے پوری طرح اپنی صلاحیت کے ساتھ کام کرنا شروع نہیں کر دیتے۔


ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔



First published: Jun 24, 2020 02:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading