உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    November Bank holidays 2021: نومبر میں بینک 17 دن رہیں گے بند، دیوالی اور چھٹھ پوجا کو چھٹی، جانیے دیگر تفصیلات

    آر بی آئی کی فہرست کے مطابق ملک بھر کے تمام بینک یوم جمہوریہ (26 جنوری)، یوم آزادی (15 اگست)، گاندھی جینتی (2 اکتوبر)، کرسمس (25 دسمبر) اور دیوالی، عید، گرو نانک جینتی، گڈ فرائیڈے وغیرہ جیسے تہواروں پر بند رہتے ہیں۔ آر بی آئی کے مطابق اتوار اور دوسرے و چوتھے ہفتے کو چھٹیاں لازمی ہیں۔

    • Share this:
      نومبر میں دیوالی Diwali اور چھٹھ پوجا Chhath Puja جیسے تہوار منائے جانے کے ساتھ ملک بھر کے بینک اگلے مہینے کل 17 دنوں کے لیے بند رہیں گے۔ جس میں اتوار اور دوسرا و چوتھا ہفتہ بھی شامل ہے۔ یہ تعطیلات ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق منائی جاتی ہیں۔ جسے مرکزی بینک درج ذیل تین زمروں کے تحت جاری کرتا ہے:

      • نگوشیبل انسٹرومنٹ ایکٹ کے تحت تعطیلات (Holiday under Negotiable Instruments Act)

      • نگوشیبل انسٹرومنٹ ایکٹ اینڈ ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ ہالی ڈے (Holiday under Negotiable Instruments Act and Real Time Gross Settlement Holiday)

      • اور بینک کے اختتامی اکاؤنٹس (Banks' Closing of Accounts)

      مطلع شدہ تعطیلات پر بینکوں کی تمام شاخیں بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ چونکہ کچھ تہوار صرف مخصوص ریاستوں کے لیے خاص ہوتے ہیں، اس لیے صرف ان ریاستوں میں بینک بند رہیں گے، جبکہ دیگر بینک کام کرتے ہیں۔ آر بی آئی کی فہرست کے مطابق ملک بھر کے تمام بینک یوم جمہوریہ (26 جنوری)، یوم آزادی (15 اگست)، گاندھی جینتی (2 اکتوبر)، کرسمس (25 دسمبر) اور دیوالی، عید، گرو نانک جینتی، گڈ فرائیڈے وغیرہ جیسے تہواروں پر بند رہتے ہیں۔ آر بی آئی کے مطابق اتوار اور دوسرے و چوتھے ہفتے کو چھٹیاں لازمی ہیں۔

      نومبر میں بینک مندرجہ ذیل دنوں میں غیر فعال/ بند ہوں گے:

      ۔1 نومبر: کنڑا راجیوتسووا/کٹ (بنگلور/امپھال)

      ۔3 نومبر: نارک چتردشی (بنگلور)

      ۔4 نومبر: دیوالی/دیپاولی (اگرتلہ، احمد آباد، ایزول، بیلا پور، بھوپال، بھونیشور، چندی گڑھ، چنئی، دہرادون، گنگٹوک، گوہاٹی، حیدرآباد، امپھال، جے پور، جموں، کانپور، کوچی، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نیو دہلی، پنجی، پٹنہ، رائے پور، رانچی، شیلانگ، شملہ، سری نگر اور ترواننت پورم)

      ۔5 نومبر: دیوالی/ وکرم سموت نیا سال/ گووردھن پوجا (احمد آباد، بیلا پور، بنگلورو، دہرادون، گنگ ٹوک، جے پور، کانپور، لکھنؤ، ممبئی اور ناگپور)

      ۔6 نومبر: بھائی دوج/لکشمی پوجا/ننگول چکوبا (گنگٹوک، امپھال، کانپور، لکھنؤ اور شملہ)

      ۔10 نومبر: چھٹھ پوجا (پٹنہ، رانچی)

      ۔11 نومبر: چھٹھ پوجا (پٹنہ)

      ۔12 نومبر: ونگالا فیسٹیول (شیلانگ)

      ۔19 نومبر: گرو نانک جینتی/کارتک پورنیما (ایزل، بیلا پور، بھوپال، چندی گڑھ، دہرادون، حیدرآباد، جے پور، جموں، کانپور، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، رائے پور، رانچی، شملہ اور سری نگر)

      ۔22 نومبر: کناکداسا جینتی (بنگلور)

      ۔23 نومبر: سینگ کٹنیم (شیلانگ)

      ۔نومبر 7، 14، 21 اور 28: اتوار

      ۔13 اور 27 نومبر: دوسرا اور چوتھا ہفتہ
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: