ہوم » نیوز » معیشت

YES بینک کسٹمرس کے لئے دیررات آئی راحت کی خبر! اب ایسے نکال سکتے ہیں پیسے

  • Share this:
YES بینک کسٹمرس کے لئے دیررات آئی راحت کی خبر! اب ایسے نکال سکتے ہیں پیسے

ممبئی: مشکل میں پھنسے ہوئے یس بینک(Yes Bank) کے کسٹمرس کے لئے تھوڑی راحت کی خبر ہے۔ اب آپ رقم نکالنے کے لئے اپنے اے ٹی ایم(ATM) کارڈ (Debit Card) کااستعمال کرسکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ پہلے کی طرح آپ بھی کارڈ سے یس بینک کے ساتھ ساتھ دوسرے اے ٹی ایم سے بھی پیسے نکال سکتے ہیں۔ جمعرات کی دیر رات ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے بینک کی تمام خدمات پر پابندی عائد کردی تھی۔ تمام آن لائن خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ لہذا ملک بھر میں یس بینک کی شاخوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں تھیں۔ لیکن اب آپ اے ٹی ایم سے پیسے نکال سکتے ہیں۔ اس وقت کسٹمرس کو ایک ماہ کے اندر صرف 50 ہزار روپے نکالنے کی اجازت ہے۔

وہیں اسی درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Ed) نے یس بینک کے فاؤنڈررانا کپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں اتوار کی صبح 3 بجے کے قریب گرفتار کرلیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ای ڈی کے افسران نے ان سے تقریبا 20 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ کپور کو اتوار کی صبح 11 بجے کے قریب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کپور نے آر بی آئی کے اس اقدام پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔ جمعہ کے روز انہوں نے کچھ میڈیا اداروں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 14 ماہ سے بینک کے کسی بھی کام میں ملوث نہیں ہیں ایسے میں انہیں کسی تبدیلی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔


First published: Mar 08, 2020 10:03 AM IST