ارب پتیوں کی تعداد 8 فیصد ہوئی کم، ہندوستان میں 16 نئے بنے، اڈانی کی جائیداد میں 60 فیصد کی گراوٹ

ارب پتیوں کی تعداد 8 فیصد ہوئی کم، ہندوستان میں 16 نئے بنے، اڈانی کی جائیداد میں 60 فیصد کی گراوٹ

ارب پتیوں کی تعداد 8 فیصد ہوئی کم، ہندوستان میں 16 نئے بنے، اڈانی کی جائیداد میں 60 فیصد کی گراوٹ

جیف بیزوس کی جائیداد میں اس سال 70 ارب ڈالر کی گراوٹ آئی ہے جو مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو ہوئے خسارے سے بھی زیادہ ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    عالمی معیشت میں سستی سے اس سال جہاں دنیا بھر کے ارب پتیوں کی تعداد میں 8 فیصد کی گراوٹ آئی ہے، وہیں ہندوستان میں 16 نئے ارب پتی بنے ہیں۔ ان 16 میں سرفہرست راکیش جھنجھنوالا کی فیملی ہے۔ راکیش کے انتقال کے بعد سے ان کی بیوی اس وقت کاروبار سنبھال رہی ہیں۔

    ایم 3ایم ہورون گلوبل امیروں کی فہرست کے مطابق، 2023 میں پوری دنیا میں 99 شہروں کے 18 صنعتوں سے 176 نئے ارب پتی بنے۔ 2022 میں کُل 3384 ارب پتی دنیا میں تھے۔ 2023 میں ان کی تعداد گھٹ کر 3112 رہ گئی ہے۔ یہ سبھی 69 ملکوں سے ہیں اور یہ 2356 کمپنیوں کے مالک ہیں۔ پانچ سالوں میں ہندوستانی امیروں کی جائیداد 360 ارب ڈالر بڑھی جو ہانگ کانگ کی جی ڈی پی کے برابر ہے۔

    60 فیصدی گھٹ کر 53 ارب ڈالر رہ گئی اڈانی کی جائیداد

    رپورٹ کے مطابق، ایمزون کے جیف بیزوس کی جائیداد میں اس سال 70 ارب ڈالر کی گراوٹ آئی ہے جو مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو ہوئے خسارے سے بھی زیادہ ہے۔ اڈانی کی جائیداد 28 ارب ڈالر گھٹ کر 53 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ اس میں 60 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ یعنی ہر ہفتے 3000 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ اس سے امیروں کی فہرست میں وہ دوسرے مقام سے گرکر 23ویں پر آگئے ہیں۔ امبانی کی جائیداد 21 ارب ڈالر کم ہوئی ہے۔

    187 ارب پتی ہندوستان میں رہتے ہیں، جب کہ ہنوستانی نژاد 217 ارب پتی ہیں

    • ممبئی بنگلورو اور نئی دہلی امیروں کی فہرست میں دنیا میں سرفہرست 25 میں

    • 69 نئے ارب پتی بننے کے ساتھ چین پہلے مقام پر

    • 26 نئے ارب پتیوں کے ساتھ امریکہ دوسرے مقام پر رہا


    یہ بھی پڑھیں:

    سونے کے لیے بہتر رہ سکتا ہے یہ سال، سرمایہ کاری پر بہتر ریٹرن ملے گا یا نہیں؟ پڑھیں رپورٹ

    یہ بھی پڑھیں:

    ایمیزون کےسی ای او اینڈی جسی نےاپنےعملےکےنام جاری کیاخط، کہا ’آپ کو یاد کیا جائے گا‘

    بیزوس کو سب سے زیادہ نقصان

    نقصان والے ارب پتیوں میں جیف بیزوس سرفہرست ہیں اور ان کی جائیداد 118 ارب ڈالر ہے۔ جب کہ 53 ارب ڈالر کی جائیداد والے اڈانی چھٹے اور 82 ارب ڈالر والے امبانی ساتویں مقام پر ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: