உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 28 پیسے کا اضافہ، جانیں اپنے شہر کے نئے دام

    Youtube Video

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل آج 28 پیسے مہنگا ہوکر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔

    • Share this:
    ریکارڈ سطح پر چل رہی ایندھن کی قیمتیں مزید بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں اٹھائس پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں چھبیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مسلسل ہو رہے اضافے کے پیش نظر ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول کی قیمت ایک سو آٹھ اور ڈیزل کی قیمت ایک سو ایک روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ دارلحکومت دہلی میں پیٹرول ستانوے روپے پچاس پیسے اور ڈیزل اٹھاسی روپے تیئس پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جبکہ صنعتی شہر ممبئی میں پیٹرول ایک سو تین روپے تریسٹھ پیسے اور ڈیزل پچانوے روپے بہتر پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول مدھیہ پردیش کے انوپ نگر میں ایک سو آٹھ روپے تیس پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔۔۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل آج 28 پیسے مہنگا ہوکر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 97.50 روپے اور ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر 88.23 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ دہلی میں ماہ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 3.27 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.08 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
    ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے بالترتیب 103.63 روپے اور 95.72 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ۔
    چنئی میں پٹرول اور ڈیزل 25-25 پیسے اور کولکتہ میں 26-26 پیسے مہنگے ہو گئے۔ چنئی میں ، ایک لیٹر پیٹرول 98.65 روپے اور ڈیزل 92.83 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 97.38 روپے اور ڈیزل 91.08 روپے
    فی لیٹر رہا ۔

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
    آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
    شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
    دہلی: 97.50 ——— 88.23
    ممبئی: 103.63 ——— 95.72
    چنئی: 98.65 -—— 92.83
    کولکاتہ: 97.38 —— 91.08
    Published by:Sana Naeem
    First published: