ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Petrol-Diesel Price:پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،21دنوں میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں6 روپئے کا اضافہ

نیا سال پٹرولیم ایندھن مصنوعات کیلئے اچھا نہیں رہا ہے۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 21 دن مہنگا ہوا ، لیکن اتنے ہی دنوں میں یہ 05.73 روپے مہنگا ہوگیا ہے ، پٹرول کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ بنانے کے راستے پرگامزن ہے۔ نئے سال میں 21 دن کے دوران ڈیزل 06.08 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

  • Share this:
Petrol-Diesel Price:پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،21دنوں میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں6 روپئے کا اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ فی الحال ہر شہر میں تقریباَ دونوں اندھنوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔ (علامتی تصویر)

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیوں میں استحکام رہنے کے باوجود گھریلو بازارمیں آج نویں دن لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل میں 25-25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 89.54 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ۔ ڈیزل بھی 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 79.95 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں ملک کی تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔


نیا سال پٹرولیم ایندھن مصنوعات کیلئے اچھا نہیں رہا ہے۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 21 دن مہنگا ہوا ، لیکن اتنے ہی دنوں میں یہ 05.73 روپے مہنگا ہوگیا ہے ، پٹرول کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ بنانے کے راستے پرگامزن ہے۔ نئے سال میں 21 دن کے دوران ڈیزل 06.08 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔



ملک کےمختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

>> دہلی میں پٹرول 89.54 روپے اور ڈیزل 79.95 روپے فی لیٹر ہے۔
>> ممبئی میں پٹرول 96.00 روپے اور ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر ہے۔
>> کولکا تا میں پٹرول 90.78 روپے اور ڈیزل 83.54 روپے فی لیٹر ہے۔
>> چنئی میں پٹرول 91.68 روپے اور ڈیزل 85.01 روپے فی لیٹر ہے۔
>> بنگلور ومیں پٹرول 92.54 روپے اور ڈیزل 84 روپے میں۔
>> بھوپال میں پٹرول 97.52 روپے اور ڈیزل 88.15 روپے فی لیٹر ہے۔
>> نوئیڈا میں پٹرول 88.13 روپے اور ڈیزل 80.38 روپے فی لیٹر ہے۔
>> چندی گڑھ میں پٹرول 86.17 روپے اور ڈیزل 79.65 روپے فی لیٹر ہے۔
>> پٹنہ میں پٹرول 91.91 روپے اور ڈیزل 85.18 روپے فی لیٹر ہے۔
>> لکھنؤ میں پٹرول 88.06 روپے اور ڈیزل 80.33 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

در اصل، ہندوستان میں پٹرول۔ ڈیزل کی خوردہ قیمت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پر منحصر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہے تو ہندوستان میں پٹرول ڈیزل سستا ہوگا۔ اگر خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو پٹرول - ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگا لیکن ایسا ہر بار نہیں ہوتا ہے۔ جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ، اس کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے ، لیکن جب خام تیل کی قیمت کم ہوتی ہے تو ، حکومت اپنی محصول میں اضافے کے لئے صارفین پر ٹیکس عائد کرتی ہے۔

اس طرح پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو کریں چیک

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

یواین آئی  اردو ان پٹ کے ساتھ نیوز18 اردو کی رپورٹ 
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 17, 2021 10:02 AM IST