உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    1 روپے کے اس عام نوٹ میں ایسا کیا خاص ہے کہ اس کی قیمت 7 لاکھ روپے کے برابر ہوگئی ہے؟

    1935کا برطانوی دور کا ایک روپیہ کا نوٹ۔(تصویر:eBay)

    1935کا برطانوی دور کا ایک روپیہ کا نوٹ۔(تصویر:eBay)

    اس نوٹ کی قیمت 7 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس ویب سائٹ پر اس طرح کی نادر سکوں اور نوٹوں کی سیل چلتی رہتی ہے۔ اس خاص نوٹ کی قیمت اس کے سیلر نے 7 لاکھ روپے طئے کررکھی ہے۔ جس کسی کو بھی یہ نوٹ پسند آئے، وہ اسے خرید سکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ایک روپے کا پرانہ نوٹ (One Rupee Old Note) آپ کو 7 لاکھ روپے دلواسکتا ہے۔ آزادی کے پہلے کا یہ نوٹ اگر آپ کے گھر میں ہے تو اس کے ذریعے آپ کو لاکھوں روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔ اینٹک چیزوں کو جمع کرنے کے شوقینوں کے لئے ایسے نادر پرانے نوٹس (Rare Notes) اور پرانے سکوں (Rare coins) کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر میں بھی ایک روپیہ کا ایسا پرانا نوٹ پڑا ہوا مل جائے۔ اگر ایسا ہوا تو آپ کو یہ نوٹ لاکھوں روپے میں نیلام (Rare Notes Auctions)ہوسکتا ہے۔ کئی ای کامرس ویب سائٹس نادر نوٹوں اور سکوں کے آن لائن آکشن کی سہولت دیتے ہیں۔

      دراصل ملک و بیرون ملک میں ایسے بہت سارے لوگ ہیں، جنہیں پرانے سکوں اور نوٹوں کو جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ اسی شوق کو پورا کرنے کے لئے وہ نادر نوٹوں اور سکوں کے لئے لاکھوں روپے دینے کوتیار ہوجاتے ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس ایسے نادر نوٹ یا سکے ہوں تو پھر کیا ہی کہنے۔۔۔آپ بھی اُن سکوں اور نوٹوں کے ذریعے مالال ہوسکتے ہیں۔

      کیوں خاص ہے ایک روپے کا یہ نوٹ؟
      یہاں ہم ایک روپے کے جس پرانے نوٹ کی بات کررہے ہیں، وہ دہائیوں سال پرانا ہے۔ آج ہم یہاں آزادی سے بھی پہلے کے ایک روپے کے نوٹ کا ذکر کررہے ہیں، جس کے ذریعے آپ لکھ پتی بن سکتے ہیں۔ ایک روپے کا یہ نوٹ برٹش انڈیا میں ہی شائع ہوا تھا اور چلن میں تھا۔ 7 لاکھ روپے میں فروخت ہورہے اس نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آزادی سے پہلے کا ہے۔ اسے سال 1935 میں جاری کیا گیا تھا، جس پر اُس وقت کے سابق گورنر جے ڈبلیو کیلی کے دستخط ہیں۔ اس نوٹ پر برطانوی بادشاہ جارج کنگ پنجم کی تصویر شائع ہوئی ہے۔

      اس نوٹ کے علاوہ بھی کئی اور طرح کے پرانے نوٹوں کی بھی نیلامی کی جارہی ہے۔ 80 سال پرانے ایک روپے کے نوٹ بھی نیلامی کے لئے فہرست میں ہیں۔ وہیں سال 1957 اور سال 1966 میں چھپوائے گئے نوٹوں کی بھی نیلامی ہورہی ہے۔ ان نوٹوں کی قیمتیں بھی ان کی ویلیو سے کئی گنا زیادہ ہے۔

      کہاں فروخت ہورہا ہے یہ نوٹ؟
      ای کامرس ویب سائٹ OLX (https://www.olx.in/) پر ایک روپے کے پرانے نوٹ فروخت ہورہے ہیں۔ اس نوٹ کی قیمت 7 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس ویب سائٹ پر اس طرح کی نادر سکوں اور نوٹوں کی سیل چلتی رہتی ہے۔ اس خاص نوٹ کی قیمت اس کے سیلر نے 7 لاکھ روپے طئے کررکھی ہے۔ جس کسی کو بھی یہ نوٹ پسند آئے، وہ اسے خرید سکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: