پیاز کی قیمتوں کو قابو میں کرنے کے لئے حرکت میں آئی حکومت، اب ان ملکوں سے کرے گی خریداری

صارفین کے امور کی وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت دیگر ملکوں سے پیاز درآمدات کو بڑھائے گی تاکہ اس کی قیمتوں میں کمی آئے۔

Nov 06, 2019 02:13 PM IST | Updated on: Nov 06, 2019 02:13 PM IST
پیاز کی قیمتوں کو قابو میں کرنے کے لئے حرکت میں آئی حکومت، اب ان ملکوں سے کرے گی خریداری

پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی۔ ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو قابو میں کرنے کے لئے مرکزی حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ صارفین کے امور کی وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت دیگر ملکوں سے پیاز درآمدات کو بڑھائے گی تاکہ اس کی قیمتوں میں کمی آئے۔ آپ کو بتا دیں کہ ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں 100 روپئے فی کلو گرام کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ ایسے میں ملک بھر میں پیاز کی قیمت اور اس کی دستیابی کو لے کر بین وزارتی کمیٹی نے جائزہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان، مصر، ترکی اور ایران سے پیاز کی درآمدات بڑھائی جائے گی۔ ان ملکوں سے پیاز خریدنے کے لئے حکومت سہولت کار کا رول نبھائے گی تاکہ پیاز کی درآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

Loading...

وہیں، نیفیڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ دلی میں پیاز کی سپلائی بڑھائے۔ مدر ڈیری کو سفل اسٹورس کے ذریعہ پیاز کی سپلائی بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Loading...