உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہنگائی کی مار: کیب میں سفر کرنا مزید ہوگا مہنگا، اوبر نے 12 فیصد تک بڑھایا کرایہ

    ۔تصویر: اوبیر ڈاٹ کام۔

    ۔تصویر: اوبیر ڈاٹ کام۔

    پٹرول ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر طویل عرصے سے کیب سروس فراہم کرنے والی اولا اور اوبر کے ڈرائیور کمپنی سے کیب سروس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: روز بڑھ رہے پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں کا اثر اب ملک بھر میں نظر آرہا ہے۔ اس درمیان، ایپ پر مبنی کیب سروس کمپنی اوبر نے بھی اپنی قیمتوں کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ درحقیقت پٹرول ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر طویل عرصے سے کیب سروس فراہم کرنے والی اولا اور اوبر کے ڈرائیور کمپنی سے کیب سروس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں اب اوبر کمپنی نے ان کے مطالبات مان لیے ہیں۔ کمپنی نے اپنی قیمتوں میں 12 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      SBIگاہکوں پر خطرہ! کہیں آپ کے پاس بھی تو نہیں آیا یہ SMS-جواب دینے کی نہ کریں غلطی

      کمپنی نے بڑھایا کرایہ
      جنوبی ایشیا اور ہندوستان کے Uber کے سربراہ نتیش بھوشن نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے ڈرائیوروں سے ملنے والے فیڈ بیک کو سمجھتے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اچانک زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


      ایسے میں ہم نے اپنے ڈرائیوروں کا مطالبہ مان لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ سے ہم دہلی-این سی آر میں کیب سروس کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا قرض لینے کیلئے آپ کے PAN کا غلط استعمال ہوا ہے؟ اسے کیسے معلوم کریں؟ جانیے تفصیل

      اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ہم تیل کی قیمتوں پر نظر رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر اس سے متعلق دیگر فیصلے بھی کریں گے۔اوبر کا یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ایپ بیسڈ کیب سروس کمپنی اولا اور اوبر کے ڈرائیور ہڑتال پر چلے گئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: