اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آن لائن ہوٹل بکنگ کمپنی OYOکااہم اعلان، 600ملازمین کو کیاجائیگابرطرف،200نئے ملازمین کی ہوگی بھرتی

    Youtube Video

    پروڈکٹ اور انجینئرنگ ٹیموں کو ایک ہی وقت میں ضم کیا جارہا ہے، کمپنی نے کہا کہ پروڈکٹ اور انجینئرنگ ٹیموں کے کام کو بہتربنانے کے مقصد سے انہیں ضم کیا جا رہا ہے۔ بہتر کسٹمر اور پارٹنر سروس کے لیے مینجمنٹ ٹیم میں 250 افراد کو شامل کیاجائیگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی. ان دنوں مختلف کمپنیاں مسلسل اپنے ملازمین کو برخواست کر رہی ہیں۔ اس فہرست میں آن لائن ہوٹل بکنگ کمپنی OYO کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ اویو اپنے 600 ملازمین کی چھٹی کریگی۔ کمپنی نے سینچر کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ سیکٹر میں 600 ملازمتوں میں کمی کرے گی اور اپنی انتظامی ٹیم میں تقریباً 250 افراد کو بھی بھرتی کرے گی۔ اس طرح کمپنی اپنے 3,700 ملازمین میں سے تقریباً 10 فیصد کم کرے گی۔

      اویو نے اپنے ملازمین کی برطرفی کے فیصلے کے بارے میں بتایا کہ یہ قدم اس کے تنظیمی ڈھانچے میں جامع تبدیلیوں کو نافذ کرنے کا حصہ ہے۔ کمپنی اپنی مصنوعات اور انجینئرنگ، کارپوریٹ ہیڈکوارٹر اور OYO 'ویکیشن ہومز' ٹیم کا سائز کم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ریلیشن شپ مینجمنٹ اور بزنس ڈویلپمنٹ کے شعبے میں بھی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

      جانیں، کمپنی کے سی ای او نے کیا کہا؟


      اس سلسلے میں اویو کے بانی اور گروپ سی ای او رتیش اگروال نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ جن لوگوں کو ہم برطرف کررہے ہیں ان میں سے زیادہ تر کو اچھی نوکری مل جائے۔ OYO ٹیم کا ہررکن اورمیں ان ملازمین کی مدد کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے۔۔

      پروڈکٹ اور انجینئرنگ ٹیموں کو ایک ہی وقت میں ضم کیا جارہا ہے، کمپنی نے کہا کہ پروڈکٹ اور انجینئرنگ ٹیموں کے کام کو بہتربنانے کے مقصد سے انہیں ضم کیا جا رہا ہے۔ بہتر کسٹمر اور پارٹنر سروس کے لیے مینجمنٹ ٹیم میں 250 افراد کو شامل کیاجائیگا۔ اس سے کمپنی کے پلیٹ فارم پر ہوٹلوں کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ بھرتی خاص طور پر سیلز ٹیم میں کی جارہی ہے۔

      پچھلے دو سالوں میں دوسری بار


      یادرہے کہ اویو نے پچھلے دو سالوں میں دوسری بار ملازمین کی چھٹی کرنے کا اعلان کیاہے۔ اس سے پہلے دسمبر 2021 میں اویو نے 300 ملازمین کو ہٹادیا تھا۔ کمپنی نے یہ فیصلہ کمپنی کے کاروبار کو طویل مدت میں پائیدار بنانے کے لیے لیا تھا۔ دوسری جانب ہوٹل ایگریگیٹر کمپنی OYO اگلے سال آئی پی او لانے کی تیاری کر رہی ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: