پاکستان پر ایک اور مہنگائی کی مار، پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئی قیمتوں کے نفاذ سے چند منٹ قبل اتوار کی صبح ایک ٹیلی ویژن خطاب میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے اضافے کا اعلان کیا۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئی قیمتوں کے نفاذ سے چند منٹ قبل اتوار کی صبح ایک ٹیلی ویژن خطاب میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے اضافے کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: مسلسل بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال سے جوجوھ رہے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو 29 جنوری کی صبح 11 بجے سے نافذ کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئی قیمتوں کے نفاذ سے چند منٹ قبل اتوار کی صبح ایک ٹیلی ویژن خطاب میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے اضافے کا اعلان کیا۔ صبح 10:50 بجے شروع ہونے والے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں ڈار نے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جو صرف 10 منٹ بعد نافذ ہو گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کیا گیا جبکہ ایسا پہلی بار دیکھا گیا کہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اچانک صبح کے اوقات میں کیا گیا، عام طور پر قیمتوں میں اضافے کا رات کے اوقات کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان: کراچی میں بڑا سڑک حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد ہلاک، 4زخمی
اخبار 'ڈان' کی ایک خبر کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ اس کی وجہ سے ہمیں مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس صورتحال کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں 29 جنوری کی صبح 11 بجے تک پٹرول 249.80 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 262.80 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 189.83 روپے فی لیٹر اور ہلکا ڈیزل 187 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔