ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کی وجہ سے پاکستان کو لگا اس سال کا سب سے بڑا جھٹکا! ڈوب گئے 17 ہزار کروڑ روپئے

پاکستان کے ماہرین اقتصادیات نے اس گراوٹ کے بعد ملک کی معیشت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

  • Share this:
امریکہ کی وجہ سے پاکستان کو لگا اس سال کا سب سے بڑا جھٹکا! ڈوب گئے 17 ہزار کروڑ روپئے
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

اسلام آباد۔ امریکہ اور ایران کے درمیان بن رہے ’ جنگ‘ جیسے حالات کی وجہ سے اب پاکستان کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل کے روز پاکستان کے شئیر بازار میں اس سال کی سب سے بڑی گراوٹ درج ہوئی۔ کچھ ہی منٹوں میں اہم بینچ مارک انڈیکس کے ایس ای۔100 ایک ہزار سے زیادہ نشان سے لڑھک گیا۔ اس گراوٹ میں سرمایہ کاروں کے 17 ہزار کروڑ روپئے ( پاکستانی روپئے) ڈوب گئے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ  2600 روپئے فی دس گرام کی تیزی درج ہوئی ہے۔ پاکستان میں ایک تولے سونے ( پاکستان میں ایک تولہ قریب 11 گرام کا ہوتا ہے) کی قیمت 90 ہزار روپئے کے پار پہنچ گئی۔


پاکستان کے ماہرین اقتصادیات نے اس گراوٹ کے بعد ملک کی معیشت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔



پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا


ان کا کہنا ہے کہ کروڈ اور سونے کی تیزی ملک کا درآمداتی بل بڑھائے گی یعنی غیر ممالک سے سامان خریدنے کے لئے زیادہ پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ ایسے میں عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ اور بڑھ جائے گا۔
First published: Jan 07, 2020 04:23 PM IST